English Translation of Novels written by Ibn-e-Safiابن صفی کی جاسوسی دنیا کے چار ناولز کے انگریزی ترجمے

راشد اشرف
کراچی سے

ابن صفی کی جاسوسی دنیا کے چار ناولز کے انگریزی ترجمے کی تقریب رونمائی آج شام سات بجے دہلی مندرجہ ذیل پتے پر منعقد کی جارہی ہے:
Gulmohar Hall, Habitat World, India Habitat Centre
Lodhi Road, New Delhi – 3
ان ناولز کے تراجم نامور اردو ادیب، نقاد، شاعر پروفیسر شمس الرحمان فاروقی نے کیے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اردو ادب کے سکہ بند حضرات نے ابن صفی کی ادبی حیثیت کو تسلیم کرلیا ہے
اس تقریب کے مہمان خصوصی فرزند ابن صفی، احمد صفی ہیں جو آج علی الصبح کراچی سے دہلی کے لیے روانہ ہوئے۔ راقم الحروف کے نام دعوت نامہ دہلی سے موصول ہوا تھا لیکن اسی دوران جناب مقصود الہی شیخ، بریڈ فورڈ سے اپنے بے مثال ادبی جریدے مخزن کے آخری پرچے کی اشاعت کی غرض سے کراچی تشریف لائے اور ان کے ساتھ مخزن کی مصروفیت (دیدہ ریزی/) نے کچھ اور کرنے کی اجازت نہ دی۔
احمد صفی صاحب کا قیام دہلی میں دس روز تک رہے گا

Viewers: 1870
Share