Excellence Award for Dr. Nasir Abbas Nayyar ڈاکٹر ناصر عباس نیر کا اعزاز

Arshad-Zaki, Akkas International, 13-Islamabad (Pakistan)

ڈاکٹر ناصر عباس نیر کا اعزاز

ارشد خالد
مدیر عکاس انٹرنیشنل۔اسلام آباد

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں اردو کے استاد، اردو کے ممتاز نقاد،انشائیہ
نگاراور ادیب ڈاکٹر ناصر عباس نیر سرکاری طور پر پوسٹ ڈاکٹرل فیلو شپ کے
لیے جرمنی جا رہے ہیں۔ناصر عباس نیر مئی تا اکتوبر۲۰۱۱ء ہائیڈل برگ
یونیورسٹی جرمنی میں قیام کریں گے اور اپنا فیلو شپ کا پروجیکٹ مکمل کریں
گے۔اسے اتفاق کہا جائے کہ جدید ادب جرمنی کے آنے والے شمارہ نمبر ۱۷ میں
ناصر عباس نیر کا گوشہ بھی شائع کیا جا رہا ہے۔اس لحاظ سے یہ سال ناصر
عباس نیر کو شعبہ علم و ادب کے حوالے سے بھی اور جرمنی کے حوالے سے بھی
خاصا راس آرہا ہے۔
ادارہ عکاس انٹرنیشنل کی جانب سے ناصر عباس نیر کو جرمنی جانا مبارک ہو۔

 

Viewers: 3484
Share