Syed Ejaz Shaheen لفظ ۔۔۔قطب۔۔ پر تحقیق۔ از: سید اعجاز شاہین

Syed Ejaz Shaheen, Dubai, United Arab Emirates E-mail:syedaijazshaheen@gmail.com

قُطْب [قُطْب] (عربی)  

ق ط ب    قُطْب
اصلاً عربی زبان کا لفظ ہے۔ اور بطور اسم مستعمل ہے۔ عربی سے اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ داخل ہوا۔ اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے 1739ء کو “کلیاتِ سراج” میں مسعتمل ملتا ہے۔

اسم  نکرہ (  مذکر  ) 
  جمع:   قُطْبَین [قُط + بَین (یائے لین)] 
  1. وہ کیلی جس پر چکی گھومتی ہے۔
“قطب لغت میں چکی کی کیلی کو کہتے ہیں جس پر تمام چکی کا مدار ہے۔”     ( 1884ء، تذکرہ غوثیہ، 158 )
2. وہ ستارہ جو قطب شمالی کی طرف زمین کے محور کے سرے پر ہے اس لیے یہ حرکت کرتا ہوا معلوم نہیں ہوتا، قطب تارا۔
؎ ہر زہ گردوں میں کبھی ساتھ نہ دے گوشہ نشیں
مہر و مہ لاکھ پھریں قطب کہاں پھرتا ہے     ( 1870ء، دیوان اسیر، 435:3 )
3. مقناطیس کے دو مقابل سرے جو مقناطیسی قوت کے مرکز ہوتے ہیں۔
“مقناطیسی میدان ایک طاقتور برقی مقناطیس کے ذریعے پیدا کیا جاتا ہے جس کا ایک قطب یعنی پُول شعاع کے ایک طرف اور دوسرا قطب اس کے دوسری طرف ہوتا ہے۔”     ( 1970ء، جدید طبیعیات، 46 )
4. [ برقیات ]  برقی خانہ۔
“آپ جانتے ہیں کہ بجلی کے دو ہی قطب (Pole) ہوتے ہیں۔”     ( 1984ء، ماڈل کمپیوٹر بنائیے، 45 )
5. بیٹری کے سیل کے منفی یا مثبت سرے۔
“ممکن ہے آپ نے بیٹری کے قطب ہی الٹے لگائے ہوں۔”     ( 1974ء، ٹرانسسڑ سے تجربات، 8 )
6. [ جغرافیہ ]  محورِ زمین کا شمالی اور جنوبی سرا، زمین کے دونوں سرے۔
“زمین کے دونوں سرے قطب کہلاتے ہیں ایک شمالی دوسرا جنوبی۔”     ( 1873ء، بنات النعش، 229 )
7. [ حیاتیات ]  کسی کروی یا بیضوی عضو کے محور کا سرا۔
“اس کے ایک قطب پر صرف ایک فلجئیم لگا ہوتا ہے۔”     ( 1970ء، فنجائی اور مشابہ پودے، 590 )
8. [ ہندسہ ]  کسی کرّے کے ان دو نقطوں میں سے کوئی ایک نقطہ جن پر کوئی دائرہ اس کرّے کو قطع کرے۔
“ان کا نقطہ ق ج ق پر لامتناہی پر کا نقطہ ہے، یعنی ن ج ن کا قطب ق ج ق پر ہے۔”     ( 1949ء، ہندسہ تحلیلی، 84 )
9. وہ ولی اللہ جس پر دنیا کے انتظام اور نگہبانی کا مدار ہو، بہت بلند پایہ ولی، خدا رسیدہ بزرگ، اولیا اللہ کا مرتبہ۔
“دنیا میں ایسے ولی اور قطب گزرے ہیں۔”     ( 1988ء، صدیوں کی زنجیر، 23 )
10. قوم کا سردار یا سالار جس پر کسی کام کا مدار ہو۔ (فرہنگِ آصفیہ؛ نوراللغات)
انگریزی ترجمہ 
the polar star, the North Pole;  a centre round which anything revolves;  an axis;  a pivot 

صفت  ذاتی (  واحد  ) 
  1. افضل، برگزید۔ (فرہنگ آصفیہ؛ نوراللغات)

مترادفات   
مِحْوَر        اَفْضَل        سِتارَہ        

مرکبات 
قُطْبِ جُنُوبی،   قُطْب سِتارَہ،   قُطْبِ شُمالی،   قُطْب مِینار،   قُطْب نُما،   قُطْب نُمائی،   قُطْب تارا

Viewers: 1386
Share