Bhagat Singh پروگریسو رائٹرز ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے زیر اہتمام ’’بھگت سنگھ‘‘

پروگریسو رائٹرز ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے زیر اہتمام ’’بھگت سنگھ‘‘

۲۹۔مئی ۲۰۱۱ء کو ۴۸۵۔بی سیٹلائٹ ٹاؤن خوبصورت لان میں بھگت سنگھ کے عنوان سے ایک خوبصورت تاریخی پنجابی ناٹک کا اہتمام کیا گیا جسے سنگت گروپ لاہور نے پیش کیا ۔یہ کہانی مشرقی پنجاب کے رائٹر ورندھر ومن نے لکھی ،ہدایات ھما صفدر نے دیں ،موسیقی حسین شفقت نے ترتیب دی اداکاروں میں احمد،عادل،کاشف جبران،عمران عباس،نبیلہ،عدنان،سارہ کاظمی،عظمیٰ مطلوب اور حسین شفقت شامل تھے ۔گوجرانوالہ اور گردو نواح کے ادیبوں ،شاعروں اور ترقی پسند فکر رکھنے والے احباب کے علاوہ مقامی لوگوں (خواتین و حضرات ) نے بھرپور شرکت کی اور بجلی کی انٹرپشن کے باوجود پوری دل جمعی کے ساتھ شام ۷ بجے سے لے کر رات ۱۱بجے تک پروگرام کا حصہ بنے رہے ۔
ڈرامہ کے آغاز سے پیشتر حسین شفقت اور ڈاکٹر صولت ناگی نے بھگت سنگھ اور اسکی تحریکی زندگی پر روشنی ڈالی ۔اس تقریب میں تین سو لے لگ بھگ مردو خواتین نے شرکت کی ۔تقریب کے آخر میں ڈرامہ ڈائرکٹر ھما صفدر نے حاضرین سے سوالات کی درخواست کی ،حاضرین نے ڈرامے کے موضوع پر خوشی کا اظہار کیا اور خواہش ظاہر کی کہ ایسے پروگرام ہوتے رہنا چاہئیں ۔ڈرامے اور اس تقریب پر اظہار خیال کرنے والوں میں مرزا عزت بیگ، عمران اعظم رضا،ڈاکٹر انوار احمد اعجاز،بابو رمضان شاہد،عارف شاد،سیکریٹری حلقہ ارباب ذوق گوجرانوالہ عابد محموداور دیگر شامل تھے ۔آخرمیں سیکریٹری ،پروگریسو رائٹرز ایسوسی ایشن گوجرانوالہ عمران ہاشمی نے اپنی انتظامیہ کی طرف سے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ۔
(رپورٹ: توصیف احمد خاں ۔جوائنٹ سیکریٹری ،پروگریسو رائٹرز ایسوسی ایشن گوجرانولہ)

Viewers: 1371
Share