راشد اشرف
کراچی سے
ابن صفی کی جاسوسی دنیا کے چار ناولز کے انگریزی ترجمے کی تقریب رونمائی آج شام سات بجے دہلی مندرجہ ذیل پتے پر منعقد کی جارہی ہے:
Gulmohar Hall, Habitat World, India Habitat Centre
Lodhi Road, New Delhi – 3
ان ناولز کے تراجم نامور اردو ادیب، نقاد، شاعر پروفیسر شمس الرحمان فاروقی نے کیے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اردو ادب کے سکہ بند حضرات نے ابن صفی کی ادبی حیثیت کو تسلیم کرلیا ہے
اس تقریب کے مہمان خصوصی فرزند ابن صفی، احمد صفی ہیں جو آج علی الصبح کراچی سے دہلی کے لیے روانہ ہوئے۔ راقم الحروف کے نام دعوت نامہ دہلی سے موصول ہوا تھا لیکن اسی دوران جناب مقصود الہی شیخ، بریڈ فورڈ سے اپنے بے مثال ادبی جریدے مخزن کے آخری پرچے کی اشاعت کی غرض سے کراچی تشریف لائے اور ان کے ساتھ مخزن کی مصروفیت (دیدہ ریزی/) نے کچھ اور کرنے کی اجازت نہ دی۔
احمد صفی صاحب کا قیام دہلی میں دس روز تک رہے گا


on
on

Thats more than sensbile! Thats a great post!
ibn-e-safi key tehrereen merny wali nehien