Abdul Samad Muzafar ’’میرے نئے دیس میں‘‘ کی تقریبِ پزیرائی

’’میرے نئے دیس میں‘‘ کی تقریبِ پزیرائی

خواجہ ممتاز احمد تاجؔ کو مقررین کا خراج تحسین
لاہور(ادبی رپورٹر) شہرہء آفاق کتاب ’’ ڈیانا کے دیس میں‘‘ کے مصنف خواجہ ممتاز احمد تاج کی نئی کتاب’’ میرے نئے دیس میں ‘‘ کی تقریب پزیرائی منعقد ہوئی۔ جس میں سعید اے شیخ، نوید اختر شیخ، طارق حسین، عبدالصمد مظفر، محمد اشرف چشتی، نائیلہ صبوحی،شاہد انور اور ارسلان بھٹی نے خطاب کیا۔ مقررین نے خواجہ ممتاز تاج کی نئی کتاب کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ آر۔آر۔سی کے چیف ایگزیکٹو سعید اے شیخ نے کہا کہ ادارہ ادبی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرتا رہے گا تا کہ موجودہ دور میں درپیش ادبی بحران کو ختم کیا جا سکے۔ تقریب کے آخر میں تمام شرکاء کو کتاب پیش کی گئی۔

Viewers: 497
Share