محمد شعیب مرزا
ایڈیٹر ماہنامہ ’’پھول‘‘۔ لاہور
ای میل: shoaibmirza.phool@gmail.com
طنز اور مزاح
کوائف نامہ
خوا تین و حضرات! آپ کی تشر یف آ وری کا شکر یہ۔ آپ کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں۔آپ کے کار ہائے نمایاں کی گونج قومی ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی سنائی دیتی ہے۔ البتہ رسمی کارروائی کے لئے مختصراً اپنی اپنی خدمات کا ذکر فر ما دیں۔
1 ۔ میں نے قرآن حکیم اور جدید سا ئنس کے حوالے سے طویل تحقیق کے بعد ثا بت کیا ہے کہ آج سا ئنس نے جتنی تر قی کی ہے اس کی بنیاد قرآن حکیم ہے۔ جو نظریات آج کی جدید سائنس پیش کر رہی ہے وہ چودہ سو سال پہلے اسلام نے پیش کر دئیے تھے۔ دنیا بھر کے بہت سے سائنس دانوں نے نہ صرف اس کی تصدیق کی ہے بلکہ کئی سائنسدانوں نے اسلام بھی قبول کر لیا ہے۔
2 ۔ میں نے پاکستان کی نظر یاتی اساس دو قومی نظریہ یعنی نظر یہ پاکستان کے فروغ کے لئے دن رات کام کیا ہے۔نظر یہ پاکستان کے مخالفین کا ہر سطح پر ڈٹ کر مقا بلہ کیا ہے اور بزرگوں، نو جوانوں اور بچوں کے دلوں میں وطن کی محبت کا بیج بویا ہے۔ یوں پاکستان کی نظر یاتی سرحدوں کی حفاظت کی ہے۔
3 ۔میں نے چالیس سال تک درس و تدریس کا فریضہ انجام دیا ہے۔ اپنے تجربے کی بناء پر میں نے ایک ایسا منصوبہ پیش کیا ہے کہ اگر حکومت اس پر عمل کر لے تونہایت کم بجٹ میں شرح خواندگی صرف دس سال میں90 فیصد سے زیادہ ہو سکتی ہے۔
4۔ میں ادب برائے زندگی کا قائل ہوں۔ میری با ئیس کتب شا ئع ہو چکی ہیں جن کا مختلف زبانوں میں تر جمہ ہو چکا ہے۔ کئی ممالک کی طرف سے مجھے ادبی ایوارڈ مل چکے ہیں۔ اندرون و بیرون ملک میری کتابوں کی مقبولیت میں مسلسل اضا فہ ہو رہا ہے۔
5 ۔ میں نے توانائی کے ایسے متبا دل ذرائع تلاش کئیے ہیں جن کے استعمال سے نہا یت ہی کم قیمت میں ہم ملکی ضروریات کے مطا بق بجلی پیدا کر سکتے ہیں اور پانچ سال میں بجلی کا بحران ختم ہو سکتا ہے۔
6 ۔ میں نے اپنے چند ساتھیوں سے مل کر ایسا فار مولا ایجاد کیاہے کہ اگر حکومت اس پر عمل کرے تو پاکستان میں زرعی انقلاب آ سکتا ہے۔
7 ۔ میں کئی سال سے اداکاری کے جوہر دِکھا رہی ہوں۔ میں نے فن کے تقدس اور قومی مفاد کو ہمیشہ تر جیح دی۔ فحا شی اور بیرون ملک اداکاری کی ہر پیشکش کو ٹھکرایا۔
8 ۔ میں کئی سال سے پاکستان کی طرف سے کھیل رہا ہوں۔ کئی عا لموں مقا بلوں میں پاکستان کی نما ئندگی کی ہے اور سونے، چاندی اور کانسی کے کئی تمغے جیت کر پاکستان کا نام روشن کر چکا ہوں۔
* ۔* ۔* ۔* ۔* ۔* ۔* ۔* ۔* ۔
بہت شکر یہ۔ اب ضا بطے کے تحت آپ کچھ سوالوں کے جواب دیں گے۔
س۔ آپ کی کسی سیا سی جماعت خاص طو ر پر حکومتی سیا سی جما عت سے وا بستگی تو نہیں؟۔
ج۔ نہیں
س۔ آپ نے کسی مقدمے میں سزا تو نہیں کا ٹی؟
ج۔ نہیں۔
س۔ آپ پر کبھی بد عنوانی کا کو ئی الزام تو نہیں لگا؟
ج۔جی نہیں۔
س۔ آپ نے ملکی مفاد کے خلاف کبھی کو ئی کام تو نہیں کیا؟
ج۔ یہ کیسے ممکن ہے ۔ ہم محب وطن لوگ ہیں۔
آپ صرف ہاں یا ناں میں جواب دیں، بحث نہ کریں۔
ج۔ جی نہیں۔
س۔ آپ کے کسی بیان یا حر کت سے قو می وقار پر کبھی حر ف تو نہیں آیا؟
ج۔ہر گز نہیں۔
س۔ آپ نے میڈیا پر کبھی مذہبی، نظر یاتی یا اخلاقی حوالے سے منفی تا ثر پر مشتمل کو ئی بات یا پرو گرام تو نہیں کیا؟
ج۔نہیں
س۔ بطور کھلا ڑی آپ جو ئے، میچ فکسنگ یا انسانی اسمگلنگ میں ملوث تو نہیں رہے؟
ج۔ جی نہیں۔
س۔ بطور اداکارہ آپ غیر اخلاقی حرکات میں ملوث یا سیاسی و حکومتی شخصیات سے ناجائز مراسم تو استوار نہیں کئے؟۔
ج۔ جی نہیں۔
س۔ آپ کی ذات یا آپ کے کسی کام کی وجہ سے عوامی مشکلات میں اضا فہ تو نہیں ہوا؟
ج۔ ہما ری تو کو ششیں ہی عوامی مشکلات کم کرنے،،،،، اوہ۔۔ معذرت۔
جی نہیں۔
س۔ آپ کی کسی حر کت سے عالمی سطح پر پاکستان یا پا کستانیوں کی کبھی تضحیک تو نہیں ہو ئی؟۔
ج۔ با لکل نہیں
س۔ آپ کی شخصیت یا کردار کے حوالے سے عوام میں آپ کے خلاف نفرت یا غم و غصہ کے جذبات تو نہیں پا ئے جا تے؟
ج۔ جی نہیں۔
خوا تین و حضرات! آپ کے کوا ئف اور جوابات کے جا ئزے کے بعد آپ کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ آپ کسی سرکاری اعزاز کے اہل نہیں قرار پا ئے۔ لہٰذا تو قع ہے کہ آپ مو جودہ دورِ حکومت تک کسی انعام یا ایوارڈ کی اُمید رکھ کرہمارا اور اپنا وقت ضا ئع نہیں کر یں گے۔
اب آپ تشر یف لے جا سکتے ہیں۔



on
on

Wah…Janab……..Wah…..Ikk Mufarrid Tehreer….Mirza shoaib Kaa ASLOOB Allag Haa……Jab Bhi Likhtte Hen……Anokhi Tehreer Likhtte Hen………urdusukhan.com par Khush Amdeed Mirza Sahib……..Khush Rahen….
sir
mazmoon pasand kerne ka shukria
nice to know about you sr
mazmoon pasand kerne ka shukria
مختصر جملے، موزوں الفاظ، خوش آہنگ لب و لہجہ۔۔۔۔۔بہت لطف آیا آپکی تحریر پڑھ کے۔۔آپ کی ظرافت تصنع اور بناوٹ سے پاک،مقصدیت کے تابع ہے۔بہت عمدہ
shukria
ap ki rae ne hosla bakhsha
khush rahain
wonderful…awesome….fabulous…fantastic…..zabrdust tanz hy.buhat aala jnab.
tahir bhai
boht shukria pazeerai kerne ka
boht khub. shoaib mirza sahib k kia kehnay. en se mulaqat to har mah phool k zareay hoti hi rehti thi. yeh to aor bhi acha hoa keh wo hamari bazm, yani urdusukhan dot com mein aa gaey hain. welcome. aor han, aatay raheya ga janab
bazanjo saheb
ap ki muhabat ka shukerguzar hon
salamat rahain
very nice sr..brilliant effort
ap ne mera mzmoon pasand kiya shukria. khush rahain
Shoaib Mirza sb ‘
ap ki tehrir parh kar khushi hui .
wel Don and keep it up