علی شاہ
منکیرہ ضلع بھکر
فون: 0333-8903177
سلام
ہر دور ہی لکھے گا کہانی حسین ؑ کی
دے گا گواہی حشر تک پانی حسین ؑ کی
جیسے علی ؑ سا کوئی بھی پیدا نہ ہو سکا
نہ کائنات بن سکی ثانی حسین ؑ کی
باطل کا سرنگوں ہی رہے گا حشر تلک
حق کی رہے گی جیت نشانی حسین ؑ کی
سردارہیں بہشتی جوانوں کے جب حسین ؑ
پھر کس طرح سے ہو گی جوانی حسین ؑ کی
سرخی میں ڈوب جاتا ہے ہر شام آفتاب
دیکھی ہے اس نے ترک مکانی حسین ؑ کی
میں خود حسین ؑ سے ہوں اور مجھ سے حسین ؑ ہے
تعریف سُن بنی کی زبانی حسین ؑ کی



on
on
