Habib Jalib Award شریف اکیڈمی جرمنی نے حبیب جالب ایوارڈ دینے کا اعلان کردیا

شریف اکیڈمی جرمنی نے حبیب جالب ایوارڈ دینے کا اعلان کردیا بہترین شاعروں اورادیبوں میں ایوارڈز تقسیم کیے جائیں گے ڈائریکٹرمیڈیا و نمائندہ APNAانٹرنیشنل کے مطابق شریف اکیڈمی جرمنی پاکستان […]

شریف اکیڈمی جرمنی نے حبیب جالب ایوارڈ دینے کا اعلان کردیا
بہترین شاعروں اورادیبوں میں ایوارڈز تقسیم کیے جائیں گے

ڈائریکٹرمیڈیا و نمائندہ APNAانٹرنیشنل کے مطابق شریف اکیڈمی جرمنی پاکستان سمیت پوری دنیا میں علم وادب کے فروغ اور ترویج واشاعت کے لئے کام کررہی ہے ۔2010میں پاکستان کے نامور عوامی شاعراور دنیائے ادب کی ممتاز شخصیت حبیب جالب کی 17ویں برسی کے موقع پراکیڈمی کے چیف ایگزیکٹو اور معروف شاعرشفیق مرادنے حبیب جالب ایوارڈ کا اعلان کیاتھا۔جسے عملی جامہ پہنانے کے لیے گزستہ روز جرمنی میں شفیق مراد کی صدارت میں ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں اعلا ن کیا گیاکہ حبیب جالب ایوارڈ اس سال کے آخر میں اکیڈمی کے سالانہ اجلاس میں دیا جائے گا۔ایوارڈکے حقدارکا تعین کرنے کے لیے سینئرشاعروں اور ادیبوں پرمشتمل ججز کا پینل تشکیل دیا جائے گا جن کے فیصلے کے مطابق ایوارڈدیا جائے گا ۔ اجلاس میں شریک اکیڈمی کے ڈائریکٹر ز کی تجاویز کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا کہ ایوارڈ تقریب لاہو رمیں منعقد ہوگی جس میں مختلف ڈائریکٹرز سمیت چیف ایگزیکٹو شفیق مراد بھی خصوصی طور پر جرمنی سے پاکستان جائیں گے جبکہ حبیب جالب ایواڈ کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے ہرسال اس کا انعقاد یقینی بنایاجائے گا۔ تقریب میں علمی ،ادبی اورسماجی شخصیات کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمایاں افراد کو دعوت دی جائے گی ۔ حبیب جالب ایوارڈ تقریب کے کامیاب انعقادکے لئے شفیق مراد نے پاکستان میں مقیم اکیڈمی کے نمائندوں غزالہ عالم ،ولایت احمد فاروقی اور فوزیہ مغل کو رابطے شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
(رپورٹ: شفیق مراد۔ جرمنی)

Viewers: 4333
Share