Shams ul Haq Tayyab Award شریف اکیڈمی جرمنی کی جانب سے ڈاکٹر شمس الحق طیب ایوارڈ کا اعلان

شریف اکیڈمی جرمنی کی جانب سے ڈاکٹر شمس الحق طیب ایوارڈ کا اعلان — بورڈز آف انٹرمیڈیٹ کے پری میڈیکل گروپ میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والوں کو یہ یوارڈ […]

شریف اکیڈمی جرمنی کی جانب سے ڈاکٹر شمس الحق طیب ایوارڈ کا اعلان —
بورڈز آف انٹرمیڈیٹ کے پری میڈیکل گروپ میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والوں کو یہ یوارڈ زدئیے جائیں گے
لا ہور ڈائریکٹر میڈیا ؍نمائندہ APNAانٹرنیشنل لاہور کے مطابق شریف اکیڈمی جرمنی نے چیف ایگزیکٹو شفیق مراد کی قیادت میں اپنے قیام سے لے کر اب تک پاکستان سمیت دنیا بھرمیں علم وادب کی ترقی اور ترویج کے لئے اہم کردار ادا کیاہے ایشیا اور یورپ کے مختلف ممالک میں متعد د پروگرامز اور علمی وادبی تقریبات کا انعقاد کیاہے جسمیں اکیڈمی کے تعاون سے منعقد ہونے والی پہلی قرطبہ اردو عالمی کانفرنس اوراکیڈمی کے زیرِاہتمام پیرس میں منعقد ہونے والا فیض سیمینار قابلِ ذکر ہیں ۔جبکہ اکیڈمی نے سپین سے ریڈیو پاک سلونہ کے اشتراک سے آن لائن مشاعروں کاسلسلہ شروع کرکے ایک منفرد کارنامہ سرانجا م دیا ہے جس میں اب تک دنیا کے درجنوں ممالک کے کئی نامور شعرا ء 75 سے زائد مشاعروں میں اپنا کلام سنا کرعالمی شہرت حاصل کرچکے ہیں ۔ شفیق مراد کی ہدایت ، خواہش اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے فیصلے کے مظابق ایک نیا سلسہ شروع کرتے ہوئے پاکستان کے ہونہار ،قابل اور ذہین طلباؤ طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے اکیڈمی کی جانب سے ایوارڈز اور اسناد دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ڈائریکٹر پروگرامز برائے پاکستان ولائت احمد فاروقی کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں ،پہلے مرحلے میں اس سا ل دوہزار گیارہ میں بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہوراور سرگودھا میں ایف ایس سی کے میڈیکل گروپ کے سالانہ امتحان میں پہلی دوسر ی اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباؤطالبات کواکیڈمی کی جانب یہ ایوارڈزسے دئیے جائیں گے۔یہ ایوارڈز فیصل آباد کے آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر شمس الحق طیب (1960-2000)کے نام پر دئے جائیں گے۔ جن میں پہلا ایوارڈدس ہزاروپے ،دوسر ا ایوارڈ سات ہزار روپے جبکہ تیسراایوارڈپانچ ہزار روپے کیش پرمشتمل ہوگا۔ایوارڈ حاصل کرنے والے تمام طلباؤطالبات کو شریف اکیڈمی جرمنی کی جانب سے اس کیش ایوارڈ کے ساتھ ساتھ تمغات اور حسن کارکرگی کی سندبھی دی جائے گی ولایت احمد فاروقی نے بتایا کہ ان ایوارڈزسے جہاں ان بچوں کی حوصلہ افزائی ہوگی وہاں ان کے اندر مزید محنت کرنے کا جذبہ پیدا ہوگا جس کے یقیناان کے تدریسی عمل پر خوشگوا راثرات مرتب ہوں گے۔اس کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے دیگر بورڈز اآف انٹرمیڈیٹ کو شامل کیاجائے گا ۔لاہورمیں منعقدہونے والی اس تقریب میں مختلف علمی ،سماجی اور سیاسی شخصیات شرکت کریں گی۔ یکم جون۲۰۱۱
ولایت احمد فاروقی
،ڈائریکٹرپروگرامزبرائے پاکستان
شریف اکیڈمی جرمنی،لاہور

 


Viewers: 4800
Share