Ali Shah | Adbi Manzar Nama | علی شاہ منکیرہ…… ادبی منظر نامہ

Ali Shah Mankera Distt. Bakhar  Mob: 0333-8903177    0307-6713883  E-mail: ali_shah_mnk@yahoo.com  

مصنف۔ علی شاہ

نام کتاب: ادبی منظر نامہ
صفحات: 272
قیمت : 300روپے
ناشر: صِدق رنگ پبلیکشنز ملتان
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا علی شاہ پر لکھا گیا خوبصورت تبصرہ جس میں لکھتے ہیں کہ علی شاہ ایک نوجوان اُبھرتے ہوئے نہایت اچھے ادیب و شاعر ہیں۔ انہوں نے اپنی زورِ قلم کا مظاہرہ متعدد کتب کی شکل میں کیا ہوا ہے۔ موجودہ تصنیف’’ادبی منظر نامہ‘‘ایک نہایت قابلِ تحسین کوشش ہیں۔ جس میں علی شاہ نے علاقائی اہلِ قلم کو متعارف کرایا ہے۔
کشور ناہید(اسلام آباد)کا علی شاہ پر لکھا گیا خوبصورت تبصرہ۔ جس میں وہ علی شاہ پر لکھتی ہیں کہ علی شاہ کے لہجے کی جدت اور بے ساختگی ’’ادبی منظر نامہ‘‘ کی انفرادیت ہے۔ مجھے بہت خوشی ہوئی ہے کہ پاکستان کے ایک چھوٹے سے علاقہ منکیرہ میں علی شاہ جیسا خوش بیاں اور ذہین دانشور موجود ہے۔ علی شاہ منکیرہ سے تعلق رکھنے والے خوبصورت لب و لہجے کے شاعرہیں ۔ انتساب :محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے نام ۔ اِس کتاب میں مضامین مقامی تخلیق کاروں،مسافر ادیبوں،اسلامی شاعرو ادیب اور رسائل جرائد کے خوبصورت مضامین شامل ہیں۔ کتاب کا سر ورق، طباعت اور کاغذ دلکش ہے۔نظمیں ، غزلیں ، قطعہ، ڈوہڑے، مسدس شامل اشاعت ہیں۔ اُسلوب تازہ کار ہے ۔
محمد افضل غمگین کہتے ہیں کہ ،
سکینہؑ کہے کہ بابا آواز دے مجھے
رستہ بھول گئی ہوں فوجیں کثیر میں
کم سن و ناتواں ہوں شکستہ دل ہوں میں
قالب ہے میرا بسمل کہ شوخ و شریر ہیں

مبصر:صدام حسین
***

Viewers: 1117
Share