Shaikh Ijaz | Dur-e-Ijaz | دُرِ اعجاز۔۔۔از:شیخ اعجاز

Sheikh Ijaz Ahmad (M.A Urdu) Adress: 178 Bamboo Ave SE: Plam Bay, FL 32909 U.S.A.

شاعر: شیخ اعجاز
نام کتاب: دُرِاعجاز
صفحات: 124
قیمت : 120روپے
اہتمام:مثال پبلشرز رحیم سنٹر فیصل آباد ،رابطہ:(321)674-9837 (321)298-7722 sheikh.ijaz.ahmed@gmail.com ،
شیخ اعجاز خوبصورت لب و لہجے کے شاعرہیں ۔ انتساب:اپنے والدِ مرحوم شیخ محمد یوسف کے نام جن کی پدرانہ شفقت اور خصوصی توجہ نے مجھے اس لائق بنایا کہ میں اپنے خیالات کو الفاظ کا جامہ پہنا سکو ں۔ اِس کتاب میں جمشید اقبال کے خوبصورت شاعری شامل ہیں۔ کتاب کا سر ورق، طباعت اور کاغذ دلکش ہے۔ اُسلوب تازہ کار ہے ۔ مجموعہ میں ڈاکٹر سردار سوز، میاں محمود عامر کے مضامین شامل اشاعت ہیں۔ اس کتاب میں شیخ اعجاز کی خوبصورت شاعری، قطعات، شامل ہیں۔ ڈاکٹر سردار سوز لکھتے ہیں کہ اعجاز صاحب کی شاعری زندہ جذبات کی شاعری ہے اُن کا اندازِ بیان فنکارانہ ے زیادہ نیاز مندانہ ہے۔
شیخ اعجاز کی کتاب ’’دُرِ اعجاز‘‘ میں سے چند شعر ملاحظہ کیے ہیں،
پُر عزم لوگ خود کو بنانے نکل گئے
سوئے ہوئے نصیب جگانے نکل گئے
مادہ پرست دور نے سب کچھ بھلا دیا
ذہنوں سے عاشقی کے فسانے نکل گئے
مبصر:صدام حسین
***

Viewers: 1318
Share