Sayyad Naseer Shah | Kuch ShameN Fikr e Iqbal k Sath | کچھ شامیں فکرِ اقبال کے ساتھ ۔۔۔۔۔از:سید نصیر شاہ

 Sayyad Naseer Shah

 مصنف: سید نصیر شاہ
نام کتاب: کچھ شامیں فکرِ اقبال کے ساتھ
صفحات: 270
قیمت : 350روپے
اہتمام:نیاز مانہ پبلیکیشنز لاہور،سید نصیر شا ایک خوبصورت لب و لہجے کے شاعرہیں ۔ انتساب:ظفر محمود چانڈیو(ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل ہائی وے،مقیم رحیم یار خان) کے نام۔
اِس کتاب میں سید نصیر شاہ کے خوبصورت مضامین شامل ہیں۔ کتاب کا سر ورق، طباعت اور کاغذ دلکش ہے۔ اُسلوب تازہ کار ہے ۔ مجموعہ میں پروفیسر ملک احمد بخش،مضمون شامل اشاعت ہیں۔ پروفیسر ملک احمد بخش لکھتے ہیں کہ شاہ صاحب اس سوچ کے حامل ہیں کہ کسی عظیم شخصیت کی اصل عظمت اسی میں ہے کہ اُسے اس کے اصل مقام پر رکھ دیا جائے خواہ مخواہ کے مبالغہ سے پرہیز کیا جائے۔ اصل میں عجمی ذہن عجوبہ پرست ہے۔ اور خدا وند تراش کر پرستش کے بہانے ڈھونڈتا رہتا ہے۔
سید نصیر شاہ ’’کچھ شامیں فکرِ اقبال کے ساتھ ‘‘ میں سے چند شعر ملاحظہ کیے ہیں،
ہے کون زیب دہ تخت صوبۂ پنجاب
کہ جس کے ہاتھ نے کی قصر عدل کی تعمیر
*
آئین جواں مرداں حق گوئی و بے باکی
اللہ کے شیروں کو آتی نہیں روباہی
مبصر:صدام حسین
***

Viewers: 1723
Share