Sayyed Naseer Shah | Ghar Se Nikle To | گھر سے نکلے تو۔۔۔ ۔۔۔۔۔از:سید نصیر شاہ

Sayyad Naseer Shah, Mianwali (Pakistan)

شاعر: سید نصیر شاہ
نام کتاب: گھر سے نکلے تو۔۔۔۔
صفحات: 264
قیمت : 250روپے
اہتمام:نیاز مانہ پبلیکیشنز لاہور،سید نصیر شا ایک خوبصورت لب و لہجے کے شاعرہیں ۔ انتساب:شریک حیات کی رفاقت کے نام۔
اِس کتاب میں سید نصیر شاہ کے خوبصورت شاعری میں نظمیں اور غزلیں شامل اشاعت ہیں۔ کتاب کا سر ورق، طباعت اور کاغذ دلکش ہے۔ اُسلوب تازہ کار ہے ۔ مجموعہ میں سید بدرجہانگیر شاہ،مضمون شامل ہیں۔ سید بدرجہانگیر شاہ لکھتے ہیں کہ مختلف شعبہ ہائے علم پر ماہرانہ گرفت رکھتے ہیں سیاست میں حصہ لیا اور نظریاتی سیاست اُن کی زندگی کا مستقل باب رہی ۔ ادیب ، دانشور، افسانہ، مزاح نگار، نقاد اور شاعر کی حیثیت سے بھی۔ شاہ صاحب اس سوچ کے حامل ہیں کہ کسی عظیم شخصیت کی اصل عظمت اسی میں ہے کہ اُسے اس کے اصل مقام پر رکھ دیا جائے۔
اس مجموعہ میں سید نصیر شاہ ’’گھر سے نکلے تو۔۔ ‘‘ میں سے ایک قطعہ ملاحظہ کیا ہیں،
میرا اُس کا نہیں کوئی رشتہ
مجھ پہ ایمان وہ نہیں لایا
ہاں وہ بد بخت جس کا ہمسایہ
ایک بھی رات سو گیا بھوکا
مبصر:صدام حسین
***

Viewers: 897
Share