Shakeel Sarosh | Aik Lamha Tere Mohabbat ka | ایک لمحہ تری محبت کا۔۔۔۔۔از:شکیل سروش

Shakeel Srosh

شاعر: شکیل سروش
نام کتاب: ایک لمحہ تری محبت کا
صفحات: 96
قیمت : 120روپے
اہتمام:مثال پبلی کیشنز کراچی،شکیل سروش ایک خوبصورت لب و لہجے کے شاعرہیں ۔ انتساب:صائمہ پیا کے نام۔
سروش اک پھول کی خوشبو ہے سب پھولوں سے اچھی
سروش اِک شخص ہے مجھ کو زمانے بھر سے پیارا

اِس کتاب میں شکیل سروش کے لکھے گئے خوبصورت نعتیہ ہائیکو،ہائیکو، غزلیں شامل ہیں۔ کتاب کا سر ورق، طباعت اور کاغذ دلکش ہے۔ اُسلوب تازہ کار ہے ۔اس مجموعہ میں شکیل سروش کا ایک شعر :
یہ زمانہ آگیا پھر میرے تیرے درمیان
بن گئے پھر پاؤں کی زنجیروں یہ رسموں کے پھول
بیدل حیدری لکھتے ہیں کہ میرے نزدیک سروش کی شاعری توانا جذبوں، مثبت رویوں، یکسوئی اور ملگجے لمحات کی شاعری ہے اور ایسی شاعری دیریا بدیر اپنے آپ کو ضرور تسلیم کرا لیتی ہے۔ میں یہ بات پورے و ثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ سروش کا زمانۂ حال تو روشن ہے ہی ، مستقبل بھی تابناک ہوگا۔
شکیل سروش’’ایک لمحہ تری محبت کا! ‘‘ میں سے چند ہائکو ملاحظہ کیے ہیں،
اُسے اُن پر گماں تھا پھولوں کا
ایک تتلی جو بار ہا آئی
تیرے ہونٹوں کو چومنے کے لیے
*
خون کا رنگ ہو گیا ہے سفید
بھائی کا بھائی ہوگیا دشمن
یہ کرشمے ہیں زَن، زمیں زَر کے
مبصر:صدام حسین
***

Viewers: 965
Share