Adb-o-Saqafat | Shakeel Sarosh & Shaiekh Ijaz اَدب و ثقافت ۔۔۔ از:شکیل سروش، شیخ اعجاز

Shakeel Sarosh and Shaiekh Ijaz  

مدیران: شکیل سروش، شیخ اعجاز
نام رسالہ: ادب و ثقافت (انٹرنیشنل )
صفحات: 125
اہتمام: مثال پبلی کیشنز، فیصل آباد ، پاکستان
شکیل سروش، شیخ اعجاز خوبصورت لب و لہجے کے شاعرہیں ۔ زیرِ اہتمام :فسٹ سٹیپ پبلی کیشنز، امریکہ ۔
اِس کتاب’’اَدب ثقافت‘‘میں بہت ساری خوبصورت شاعری،مضامین ، نظمیں، غزلیں شامل ہیں۔ کتاب کا سر ورق، طباعت اور کاغذ دلکش ہے۔ اُسلوب تازہ کار ہے ۔ رسالہ میںآغا نثار، انیل چوہان، ڈاکٹر آصف مغل، آفتاب احمد، بیدل حیدری، حماد نیازی، خلیق لرحمن اور بہت سارے ادیبوں، شاعروں کے مضامین شامل اشاعت ہیں۔
آفتاب احمدکے صفحے سے چند اشعار پیش نظر ہیں۔
بڑی مشکل سے پہنچا ہوں تری دہلیز تک احمد
مجھے اِک شہر نے سارے کا سارا رکھ لیا تھا
*
عجلت میں کئی کام بگڑ جاتے ہیں احمد
اچھا ہے کہ کچھ کرنے میں تاخیر اُٹھا لوں
حماد نیازی کاایک شعر:
مقامِ خاک پہ پہلے مجھے بٹھایا گیا
پھر ایک روز مجھے آسماں بلایا گیا
سعد اللہ شاہ کا ایک شعر :
سعد یہ میرا سخن ایک امانت ہی تو ہے
میں جو ہوتا ہوں ثمر بار لچک جاتا ہوں
صلاح الدین ناصر:
کیوں مرے عشق پہ ہنستا ہے زمانہ، ناصر
یہ وہ جذبہ ہے جسے کسبِ کمال آتا ہے

مبصر:صدام حسین
***

Viewers: 2305
Share