Farzan Farhat’s Book Ceremony | فرزانہ فرحت کے شعری مجموعہ خواب خواب زندگی کی رسمِ اجراء

فرزانہ فرحت کے شعری مجموعہ خواب خواب زندگی کی رسمِ اجراء کہوٹہ میں ہو گی شریف اکیڈمی کے ڈائریکٹربرائے ضلع راولپنڈی عبدالرحمن واصف انتطامات کریں گے ڈائریکٹر میدیا شریف اکیڈمی […]

فرزانہ فرحت کے شعری مجموعہ خواب خواب زندگی کی رسمِ اجراء کہوٹہ میں ہو گی
شریف اکیڈمی کے ڈائریکٹربرائے ضلع راولپنڈی عبدالرحمن واصف انتطامات کریں گے


ڈائریکٹر میدیا شریف اکیڈمی کہوٹہ ؍ نمائندہ APNAانٹرنیشنل پاکستان کے مطابق شریف اکیڈمی جرمنی/ کہوٹہ لٹریری سوسائٹی کہوٹہ کے زیراہتمام انگلینڈ میں مقیم منفرد لہجے کی معروف شاعرہ فرزانہ فرحت کے مجموعہ کلام خواب خواب زندگی کی تقریب رونمائی پنجاب کالج آف کامرس، کہوٹہ بوقت: 5 بجے شام5 ستمبر2011کو ہوگی۔فرزانہ فرحت کا یہ دوسرا مجموعہ ہے جبکہ ان کا پہلا شعری مجموعہ 2010میں منصہ شہود پر آکر ادبی حلقوں میں شہرت حاصل کر چکا ہے۔
تقریب میں شاعرہ کے فن و شخصیت اور زیر نظر کتاب پر معروف شعراء اور ناقدین مقالہ جات پڑھیں گے ۔شریف اکیڈمی کے پروگراموں کی روایت کے مطابق پروگرام کے آغاز میں علم وادب کو دنیا میں پھیلانے کے عزم کے اظہارکے طور پر ایک شمع روشن کی جائے گی۔شفیق مراد نے نمائندہ اپنا انٹرنیشنل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اکیڈمی کا نصب العین علم کو پھیلانا اور دنیا کوجہالت کی تاریکیوں سے نکال کر علم و ادب کی روشن دنیا سے متعارف کروانا ہے۔انہوِ ں نے کہا کہ یہ شمع اکیڈمی کے ہر پروگرام کے آگاز میں اسی عزم کے اظہار کے طور پر جلائی جاتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اکیڈمی کے ڈائریکٹرز جس شوق اورجذبے سے فروغِ علم و ادب کے لیے کام کر رہے ہیں ۔قابلِ تقلید ہے۔

Viewers: 5204
Share