Sharif Academy Annual Report | شریف اکیڈمی کی سالانہ کارکردگی رپورٹ

شریف اکیڈمی کے چیف ایگزیکٹو شفیق مراد نے قونصل جنرل کو شریف اکیڈمی کی سالانہ کارکردگی رپورٹ اور فرزانہ فرحت کا شعری مجموعہ پیش کیا جرمنی : یوم آزادی کے […]

شریف اکیڈمی کے چیف ایگزیکٹو شفیق مراد نے قونصل جنرل کو شریف اکیڈمی کی سالانہ کارکردگی رپورٹ اور فرزانہ فرحت کا شعری مجموعہ پیش کیا


جرمنی : یوم آزادی کے موقع پر جرمنی میں واقع پاکستانی سفارتخانہ فرینکفرٹ میں یو م آزادی شایان شان طریقے سے منایا گیا ۔ شفیق مراد نے پاکستان قونصل جنرل جی آر ملک کو شریف اکیڈمی جرمنی کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پر مشتمل فائل پیش کی اور لندن کی نامور شاعرہ فرزانہ فرحت کا شعری مجموعہ خواب خواب زندگی پیش کیا


۔تقریب سے قونصل جنرل نے روح پرور خطاب کیا اور پاکستان کو پاکستانی ہو نے پر فخر کی تلقین کر تے ہوئے کہا کہ ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر کرنا چاہییے ۔ قوموں کی زندگی میں مسائل آتے رہتے ہیں لیکن افراد کو قوم سے منسلک رہ کر مثبت سوچ رکھنی چاہیے۔ پاکستان نے پچھلے دس سالوں میں کئی شعبوں میں ترقی کی ہے ۔ جس کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ حیرت انگیز ترقی ہمارے لیے باعث فخر ہے ۔ جب ہم یوم آزادی مناتے ہیں تو اپنے آباءاجداد کی قربانیوں کو یاد کرتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنی ذمہ داریوں پر بھی توجہ دینی چاہیے۔ بعد ازاں تقریب سے شفیق مراد نے اکیڈمی کی سالانہ کارکردگی پر مشتمل رپورٹ قونصل جنرل کو پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اکیڈمی نے امسال فیض احمد فیض صد سالہ تقریبات کمیٹی برائے یورپ کی تشکیل کی ۔ جس کے تحت فرانس کی ڈائریکٹر اکیڈمی سمن شاہ نے پیر س میں شاندار فیض سیمینار منعقد کیا جس میں انگلستان کی نامور شاعرہ اور ای میگ شمس کی چیف ایڈیٹر، فیض کمیٹی کی ممبر، اور شریف اکیڈمی کی ڈائریکٹر برائے لندن محترمہ فرزانہ فرحت نے بطور مہمان خصوصی تشریف لاکر محفل کو رونق بخشی۔ علاوہ ازیں لندن میں اکیڈمی کے تعاون سے فیض سیمینار منعقد ہو چکا ہے ۔ شمس میگ کا اجرا ، اور اکیڈمی کے زیر اہتمام متعدد کتب کی اشاعت کو ممکن بنایا گیا ۔ جس میں فرزانہ فرحت کا شعری مجموعہ خواب خواب زندگی قابل ذکرہے۔ یہ مجموعہ جناب قونصل جنرل کی خدمت میں پیش کیا گیا ۔ قونصل جنرل نے اکیڈمی کی خدمات کو اردو ادب کے لیے سراہتے ہوئے توصیفی کلمات سے نوازا۔

Viewers: 4983
Share