Shehryar Ahmed | Bakra Eid | بکرا عید

شہریار احمد بیت الرضا ۔اکرم کالونی سول لائنز۔نزد چلڈرن لائبریری۔ گوجرانوالہ ۔ schehryar.ahmed@yahoo.com بکرا عید بکرا عید آئی ہے خوشیاں ساتھ یہ لائی ہے بکروں کا ہے میلہ ہر سو […]

شہریار احمد
بیت الرضا ۔اکرم کالونی سول لائنز۔نزد چلڈرن لائبریری۔
گوجرانوالہ ۔ schehryar.ahmed@yahoo.com


بکرا عید


بکرا عید آئی ہے
خوشیاں ساتھ یہ لائی ہے
بکروں کا ہے میلہ ہر سو
بکروں کا ہے چرچا ہر سو
بھاں بھاں کیے جاتے ہیں
چارا خوب یہ کھاتے ہیں
بکرا عید آئی ہے
خوشیاں ساتھ یہ لائی ہے
ہر سو خوشیاں جھوم رہی ہیں
باتیں کسی نے سچ کہی ہیں
سچا دین اسلام بڑا ہے
بکرا پیدا انعام بڑا ہے
بکر ا عید آئی ہے
خوشیاں ساتھ یہ لائی ہے
کب کوئی بھوکا رہتا ہے
ہر کوئی یہ ہی کہتا ہے
حکم خدا کا مان رہے ہیں
احمدؔ سب یہ جان رہے ہیں
بکر ا عید آئی ہے
خوشیاں ساتھ یہ لائی ہے

Viewers: 8320
Share