Showkat Ali Naz | Ghazal | شوکت علی ناز کا تازہ کلام

شوکت علی ناز دوحہ،قطر۔ موبائل۰۹۷۴۵۵۵۹۵۸۳ غزل کون روتا ہے سرِشام سرہانے میرے آ گیا کون یہ غم اور بڑھانے میرے کوئی خاموش کرے شور مچاتی سرگم توڑنے آئی ہے کیوں […]

شوکت علی ناز
دوحہ،قطر۔
موبائل۰۹۷۴۵۵۵۹۵۸۳


غزل


کون روتا ہے سرِشام سرہانے میرے
آ گیا کون یہ غم اور بڑھانے میرے
کوئی خاموش کرے شور مچاتی سرگم
توڑنے آئی ہے کیوں خواب سہانے میرے
دن میں تتلی ، شبِ تاریک پکڑنا جگنو
کاش لوٹادے کوئی گزرے زمانے میرے
ہے تعاقب میں مرے پھر سے اُداسی کیونکر
کِس نے بتلائے بھلا اس کو ٹھکانے میرے
نازؔ یہ لمحہء غم ہے کہ گھڑی راحت کی
یاد آنے لگے احباب پرُانے میرے

Viewers: 4479
Share