Ali Shah | Urdu Poetry | برف کے تودوں میں جلتے ہیں دسمبر اور میں

علی شاہ منکیرہ ضلع بھکر فون: 0333-8903177 غزل برف کے تودوں میں جلتے ہیں دسمبر اور میں رات دن یوں ہی مچلتے ہیں دسمبر اور میں ایک دوجے سے بچھڑنا […]

علی شاہ
منکیرہ ضلع بھکر
فون: 0333-8903177

غزل

برف کے تودوں میں جلتے ہیں دسمبر اور میں
رات دن یوں ہی مچلتے ہیں دسمبر اور میں
ایک دوجے سے بچھڑنا پھر نہ ملنا سال بھر
ہجر کے سانچوں میں ڈھلتے ہیں دسمبر اور میں
راہ میں حائل بہاریں اور برساتیں مگر
دوسروں سے کب بہلتے ہیں دسمبر اور میں
اس کو پت جھڑ راس ہے اور میرا فن ہے شاعری
اپنے اپنے راز اگلتے ہیں دسمبر اور میں
دلنشیں گلرنگ منظر اور ڈھلتی شام ہو
ایسے میں پھر کب سنبھلتے ہیں دسمبر اور میں

Viewers: 5525
Share