Showkat Ali Naz | Urdu Poetry | شوکت علی ناز کی تازہ غزل

شوکت علی ناز دوحہ،قطرموبائل۰۰۹۷۴۵۵۵۹۵۸۳ ای میل: shaukat@qatarneon.com غزل کون روتا ہے سرِشام سرہانے میرے آ گیا کون یہ غم اور بڑھانے میرے کوئی خاموش کرے شور مچاتی سرگم توڑنے آئی […]

شوکت علی ناز
دوحہ،قطرموبائل۰۰۹۷۴۵۵۵۹۵۸۳
ای میل: shaukat@qatarneon.com

غزل

کون روتا ہے سرِشام سرہانے میرے
آ گیا کون یہ غم اور بڑھانے میرے
کوئی خاموش کرے شور مچاتی سرگم
توڑنے آئی ہے کیوں خواب سہانے میرے
دن میں تتلی ، شبِ تاریک پکڑنا جگنو
کاش لوٹادے کوئی گزرے زمانے میرے
ہے تعاقب میں مرے پھر سے اُداسی کیونکر
کِس نے بتلائے بھلا اس کو ٹھکانے میرے
نازؔ یہ لمحہء غم ہے کہ گھڑی راحت کی
یاد آنے لگے احباب پرُانے میرے

Viewers: 15297
Share