Aor Tum | Kashi Chohan | کاشی چوہان کا مجموعہ کلام ’’اور تم‘‘

کتاب کا عنوان: اور تم
شاعر: کاشی چوہان
سرورق: منزہ جاوید
قیمت : ۲۵۰ روپے
زیر اہتمام: دنیائے ادب کراچی
انتساب شاعر موصوف نے اپنے والدین کے نام کیا ہے جن کے ہونے سے ان کا ہونا مشروط ظاہر کیا گیا ہے۔
کتاب میں غزل کو ذریعہ اظہار بنایا گیا ہے اور اپنے تجربات اور مشاہدات کو منظوم کیا گیا ہے۔ کاشف حسین غائر نے لکھا ہے کہ اس شعری مجموعے کا خوش دلی سے خیر مقدم کرتا ہوں اور کاشی چوہان کو دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ فرحت عباس شاہ کہتے ہیں کہ ان کی شاعری میں پختگی اور خیال و فن کی بلندی دکھائی دیتی ہے۔ سائرہ غلام نبی نے اس شعر کو پسند کیا ہے۔
اب جو اپنی طرف اٹھایا ہے
یہ مرا آخری قدم ہے میاں
کاشی چوہان کراچی سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس کتاب کے سلسلہ میں ان سے اس نمبر 0307-2089080 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Viewers: 1843
Share