کاش سال ۲۰۱۲ ہمارے پیارے وطن پاکستان اور پوری دنیا کے لئے بہتر ہو

صغیر احمد جعفری اردو منزل کاش سال ۲۰۱۲ ہمارے پیارے وطن پاکستان اور پوری دنیا کے لئے بہتر ہو کیونکہ عوام اور سب ہی مہنگائی ، امن و امان کی […]

صغیر احمد جعفری
اردو منزل
کاش سال ۲۰۱۲ ہمارے پیارے وطن پاکستان اور پوری دنیا کے لئے بہتر ہو کیونکہ عوام اور سب ہی مہنگائی ، امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال ، سیاست دانوں کے آپس کے جھگڑے اور اکثر صرف ”’نان اشیوز”” پر بک بک ، سڑکوں یا مین روڈز کو بلاک کرکے شور مچانے کے انداز میں ایسی ایسی تقریریں جن سے عوام کے آج تک یعنی ، ۶۳ سالوں میں بظاہر کوئی مسائل حل نہیں ہوئے ، ہر شام بعض ٹی وی چینلز پر بھی اکثر ”’ نان اشوز “” پر وہی چند چہرے جنہوں نے اس پیارے وطنِ عزیز پاکستان اور کروڑوں پاکستانی اور میرے جیسے تاریخی تحریکِ پاکستان کے پرانے کارکنوں ، دیگر پاکستانیوں اور میرے جیسے لاکھوں اوورسیز پاکستانیوں کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ ” یا اللہ ، یہ سب کچھ کیا ہو رہاہے ؟ یہ لوگ اس عظیم ملک کو کیوں ترقی کی جانب نہیں گامزن کر پا رہے ہیں ؟ ” ، میں نے کئی بار لکھا ہے کہ میرے جیسے پرانے تحریکِ پاکستان کے کارکنوں کو صدر ، وزیر اعظم ، چیف جسٹس ، آرمی چیف جمع کریں اور اس حسین ملک پاکستان کو تمام پریشانیوں ، مصیبتوں سے جلد نکالنے کے لئے صحیح ، سچا ، پکا کام کیا جاسکے ؟ کیا ایسا سیاست دان ہونے دیں گے ؟؟

Viewers: 7704
Share