Moin Fakhar Moin | Poem | دعائے سال نو

معین فخر معین House# L-835.North Karachi. :Mobile# 03443837244 moinfakhrmoin@yahoo.com دعائے سال نو وطن پر بکھرتا وہ جمالِ نو ہو برستی رحمتوں کا یہ سال نو ہو دعاہے چمن ہو رہ […]

معین فخر معین
House# L-835.North Karachi.
:Mobile# 03443837244
moinfakhrmoin@yahoo.com

دعائے سال نو

وطن پر بکھرتا وہ جمالِ نو ہو
برستی رحمتوں کا یہ سال نو ہو
دعاہے چمن ہو رہ گذر امن کی
کھلیں پھول بر آئیں امیدیں من کی
مبارک نئے سال کی یوں کرن ہو
درخشاں جہاں میں نگیں یہ چمن ہو
نشاطِ سحر اب کے ایسی خبر لائے
کہیں پر بکھرتا نہ کاجل نظر آئے
چراغِ اخوت کا یہ سال نو ہو
کبھی نہ اس دئیے کی ذرا کم لو ہو
نہ ہو ں اب گئے سال سے تند حالات
رہے معراج ترقی یاں دن رات
الہی کرم کی ترے وہ نظر ہو
پریشاں نہ دھرتی کا کوئی بشر ہو
کریں مل کے مذموم ارادوں کو ہم مات
دو لتِ اتحاد کی وہ دے سوغات
دلوں میں جو ہیں جاں فزا سپنے مہ و سال
ہو تعبیر ان سبھی خوابوں کی نیا سال
نئے سال ہم پہ وہ رب کی عطا ہو
قبول دل کی ہر اک معین دعا ہو
***

Viewers: 7970
Share