Aqeel Ahmed Shaid R.B Qureshi Hashmi | کائنات اور خالق کائنات ترجمہ آیات مع لغات

عنوان کتاب: کائنات اور خالق کائنات۔۔۔ ترجمہ آیات مع لغات مصنف: عقیل احمد شید آر بی قریشی ہاشمی ناشر: سخن ور فورم ملتان قیمت: 300 روپے صفحات: 172 ملنے کا […]

عنوان کتاب: کائنات اور خالق کائنات۔۔۔ ترجمہ آیات مع لغات
مصنف: عقیل احمد شید آر بی قریشی ہاشمی
ناشر: سخن ور فورم ملتان
قیمت: 300 روپے
صفحات: 172
ملنے کا پتہ: عقیل احمد شید آر بی قریشی ہاشمی۔ لیہ۔ پاکستان۔ فون نمبر 0305-7307033
کائنات اور خالق کائنات ترجمہ آیات مع لغات، معروف ادیب، شاعر، مولف، ماہر عروض، ماہر قواعد زبان اور مترجم عقیل شید آر بی قریشی ہاشمی کی دقیع اور معتبر تصنیف ہے۔ یہ کتاب دو حصوں میں منقسم ہے۔ پہلے حصے میں تشریح، ترجمہ، اور لغت ہے۔ جبکہ دوسرا حصہ حمدیہ رباعیات پر مشتمل ہے۔ بنیادی طور پر یہ کتاب تفسیر سے متعلق ہے لیکن اس کی امتیازی حیثیت یہ ہے کہ اس میں صرف ان آیات کو مطالعے کا حصہ بنایا گیا ہے جن میں کائنات کے بارے میں خدائے بزرگ و برتر نے کچھ نہ کچھ فرمایا ہے۔ ایک حوالے سے اس کتاب کا موضوع اسلام کا تصور کائنات ہے۔ فاضل مصنف نے اپنے موقف کی وضاحت کے لئے نامور مفسرین کی تفاسیر سے استفادہ کر کے کتاب کی علمی اور تحقیقی اہمیت کو بڑھا دیا ہے۔ اس تناظر میں زیر نظر کتاب اپنے اسالیب اور موضوع کے اعتبار سے انفرادیت کی حامل ہے۔ علاوہ ازیں اس کتاب کا یہ پہلو بھی مستحسن ہے کہ فاضل مصنف نے مختلف تفاسیر سے نہ صرف یہ حوالے لئے ہیں بلکہ ان حوالوں کا ایک دوسرے سے تقابل کر کے تخلیق کائنات کے تصور کو علمی سطح پر اجاگر بھی کیا ہے۔
(مبصر: ڈاکٹر مزمل حسین۔ ایسوسی ایٹ پروفیسر اردو۔ لیہ)

Viewers: 4337
Share