J. F. Ghouri | تیسرا سالانہ عالمی اردو ادبی سمینار ،مشاعرے ،محفل موسیقی اور کانفرنس(اٹلی)

تیسرا سالانہ عالمی اردو ادبی سمینار ،مشاعرے ،محفل موسیقی اور کانفرنس(اٹلی) (نمائندہ خصوصی)تیسرے سالانہ اردو ادبی سمینار اور اقلیتی کانفرنس کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے مجلسِ مسیحی مُصنفین جنوبی […]

تیسرا سالانہ عالمی اردو ادبی سمینار ،مشاعرے ،محفل موسیقی اور کانفرنس(اٹلی)

(نمائندہ خصوصی)تیسرے سالانہ اردو ادبی سمینار اور اقلیتی کانفرنس کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے مجلسِ مسیحی مُصنفین جنوبی ایشیا ء، ساؤتھ ایشین مینارٹی ایسوسی ایشن ، اورحلقہِ اربابِ ذوق کے چیرمین اور ڈائریکٹر نے ایک ملاقات میں ہمارے نمائندہ خصوصی کو بتایا کہ اس بار ان دو روزہ تقریبات میں حسبِ روایت یوروپ، امریکہ اور ہند و پاک کی نامور شخصیات کی بھر پور شرکت کی اُمید کی جا رہی ہے.جن میں سے کچھ کے نام نیچے درج ہیں۔اس سلسلہ میں نہایت جوش و خروش سے تیاریاں کا آغاز کر دیا گیا ہے اور رابطوں کا سلسہ جاری ہے اور توقع ہے کہ اگلے ماہ شرکاء کی حتمی فہرست جاری کر دی جائے گی اور دو روزہ تقریبات کا تفصیل کے ساتھ پروگرام بھی جاری کر دیا جائے گا روایت کے مطابق سمینار اور کانفرنس جولائی بتاریخ 8اور 9 بروز اتوار اور سوموار 2012 ؁ کو(اٹلی) کے شہر فیدنسا(پارما) میں ہو گی.جہاں شرکاء کی رہائش اور کھانے کا بندوبست بھی ہوگا.
متوقع شرکاء۔ایوب خاور(معروف شاعراورجیو ٹی وی کے سیئنر پروڈیوسر)،خلیل طاہر سندھو(ممبر پنجاب اسمبلی)، جانسن مائیکل(سابق ایم پی اے پنجاب اور ڈائریکٹر بی جے جے ٹرسٹ) فادر زکریا غوری(معروف دانشور ، شاعراور ڈائریکٹر سمینری لاہور ) ثبینہ رفعت (ادیبہ اور شاعرہ)، مہ جبین غزل انصاری (ادیبہ اور شاعرہ یو کے) ،حیدر قریشی(دانشور،شاعر،ادیب اور صحافی جرمنی) ،افضال فردوس (دانشور،شاعر امریکہ)، طاہرہ رباب (مترنم شاعرہ جرمنی) کے علاوہ مقامی اور پوری دنیا سے ادیب ،شاعر،دانشور، صحافی،مذہبی و سیاسی رہنما اور گلوکاران کی شرکت متوقع ہے. شرکت کی دعوت عام ہے داخلہ مفت ہو گا.جو حضرات مشاعرہ اور موسیقی کے پروگرام میں حصہ لینا چاہتے ہیں وہ منتظم اعلی جناب جیم فے غوری سے رابطہ کریں.

Viewers: 4721
Share