Manzoor Saqib | Nia Sooraj Nikalta He | نیا سورج نکلتا ہے

شعری مجموعہ: نیا سورج نکلتا ہے
شاعر: منظور ثاقب
ناشر: الحمد پبلی کیشنز لاہور
قیمت: ۲۰۰ روپے
صفحات: ۲۱۰
انتساب: زیتون کی شاخ پر بیٹھی فاختہ اور ہاتھ پھیلائے بیٹھی عورت اور صداقت کے طلبگاروں کے نام کیا گیا ہے
شہزاد احمد کہتے ہیں کہ’’ نیا سورج نکلتا ہے ‘‘ منظور ثاقب کا تازہ مجموعہ کلام ہے ۔ وہ اردو کے فکری دبستان سے متعلق ہیں۔ شاعر کا مطمح نظر صرف اپنے تصورات اور فن کی تشہیر نہیں بلکہ نسل نو کی اخلاقی تطہیر ہے۔ امجد اسلام امجد کہتے ہیں کہ منظور ثاقب غزل میں عام طور پر رواں بحروں اور مانوس زمینوں کا استعمال کرتے ہیں مگر مضمون آفرینی میں اپنی راہ خود نکالتے ہیں۔ ڈاکٹر عاصی کرنالی کے بقول وہ بہت اچھے شاعر ہیں اور اپنے ہم عصروں میں ایک بلند مرتبے پر فائز ہیں۔
کتاب کی اشاعت بہت خوبصورت ہے۔ آفسٹ پیپر استعمال ہوا ہے۔ غزلیں اور نظمیں شامل کی گئی ہیں۔ موضوعات اچھوتے ہیں۔ اندازِ بیاں دلکش ہے۔ کلام کا نمونہ درج ہے۔
پھر لگاتا ہے کوئی دوسرا قیمت میری
بچ نکلتا ہوں اگر ایک خریدار سے میں
انگلیوں میں جو مری رنگ ہنر تھا تو تھا
میرے لفظوں میں اگر کوئی اثر تھا تو تھا
تو نے کتنی عزت دے دی
عرش سے میرا سر لگتا ہے
شاعر جناب منظور ثاقب سے فون نمبر
03457710260
پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
(مدیر اردو سخن)

Viewers: 1158
Share