Joseph Philip Ghouri | International Mushaira

عالمی مشاعرہ بروز اتوارآٹھ(8)جولائی بمقام فیدنسا اٹلی بوقت پانچ (5) بجے شام (اٹلی )نمائندہ خصوصی۔تیسرا عالمی اردو ادب سیمنار اور عالمی مشاعرہ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے.جو بروز […]

عالمی مشاعرہ بروز اتوارآٹھ(8)جولائی بمقام فیدنسا اٹلی بوقت پانچ (5) بجے شام

(اٹلی )نمائندہ خصوصی۔تیسرا عالمی اردو ادب سیمنار اور عالمی مشاعرہ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے.جو بروز آٹھ(۸) جولائیبوقت پانچ (5) بجے شام مجلس مسیحی مُصنفین جنوبی ایشیا (اٹلی)sacwa مجلس اقلیتی جنوبی ایشیا (اٹلی) samaکے زیر اہتمام بمقام “Casa la Tenda” Via Coduro 9A, 43036-FIDENZA (PR) ITALY میں ہو رہا ہے .جس میں پاکستان، انڈیا،یوروپ اور امریکہ سے نامور اور مشہور شعراء شرکت فرما رہے ہیں.خصوصی شرکت بطور مہمان خصوصی جناب طارق ضمیر(کونسل جنرل آف پاکستان، میلان) اور بطور صدرجناب پروفیسر ڈاکٹر ویٹو سیلیرنو( صدر اقبال فاونڈیشن یوروپ میلان اٹلی) ہ اور اعجاز حسین پیارا’’ روم کی گلیاں کے خالق ہوں گے.مشاعرہ کے بعد محفل موسقی کا اہتمام کیا گیا ہے. آپ سب کو شرکت کی دعوت ِ عام ہے ْ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تیسرے عالمی اردو ادب سیمنار کی حتمی تیاری عروج پر پہنچ گئی

(اٹلی )نمائندہ خصوصی۔تیسرے عالمی اردو ادب سیمنار کی حتمی تیاری عروج پر پہنچ گئی.جس میں اردو ادب و زبان کی یوروپ میں موجودہ صورتِ حال کے بارے میں مقالات اور مضامین پڑھے جاہیں گے اور جیم فے غوری کے تازہ شعری مجموعہ کی تقریب رونمائی کابھی اہتمام بھی ہو گا جس میں اُ ن کی شاعری اور شخصیت پر مضامین اور مقالات کے علاوہ ساز و آواز کے ساتھ نامور گلوکار شرکت کریں گے. . آپ سب کو شرکت کی دعوت ِ عام ہے . برائے رابطہ۔ عارف ڈی چوئدری اور مشتاق سلطان سے رابطہ کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اقلیتی کانفرنس کا کا میاب اہتمام تیسری بار فیدنسا اٹلی میں کیا جا رہا ہے

(اٹلی)نمائندہ خصوصی۔اقلیتی کانفرنس کا کا میاب اہتمام تیسری بار(۹)نو جولائی کو فیدنسا اٹلی میں کیا جا رہا ہے.جس میں یوروپ، امریکہ اورپاکستان سے سیاسی، مذہبی اورعلمی شخصیات شرکت کر رہی ہیں.اس کانفرنس میں عالمی امن کی صورت حال اور خاص طور پر پاکستان میں امن اور مذہبی اقلیتوں کے بنیادی حقوق پر دانشور اور صحافی حضرات کے علاوہ نامور مذہبی اور سیاسی شخصیات مضامین اور مقالاجات پیش کریں گے.تمام اقلیتی کمیونٹی سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جیم فے غوری کے چوتھے شعری مجموعہ کلام کی تقریب رونمائی

(اٹلی)نمائندہ خصوصی۔جیم فے غوری کے چوتھے شعری مجموعہ کلام کی تقریب رونمائی زیر صدارت جناب اسحاق ساجد(جرمنی) فیدنسا اٹلی میں ہوگی.جبکہ مہمان خصوصی محترمہ ماہ جبین غزل انصاری (انگلینڈ) ہوں گی.اس تقریب میں خصوصی مہمان جناب طارق ضمیر(کونسل جنرل پاکستان میلان) اور خصوصی صدر تقریب جناب ویٹو سیلرنو(( صدر اقبال فاونڈیشن یوروپ میلان اٹلی)ہوں گے. اور نظامت کے فرائض جناب رضا شاہ کریں گے۔ آپ سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے.

Viewers: 4725
Share