Saleem Azar | قلم کاروں، ایڈیٹرز کا ہردلعزیز ڈرامہ نگار انور مقصود کے ساتھ گروپ

سچی کہانیاں اوردوشیزہ (ڈائجسٹ) کے عملے میں شامل قلم کاروں، ایڈیٹرز کا ہردلعزیز ڈرامہ نگار انور مقصود کے ساتھ گروپ۔ بائیں سے معروف کہانی وڈرامہ نگار مصطفیٰ ہاشمی، ڈرامہ نگار،شاعرہ اورکہانی نگار سیما غزل، سب کے جانے پہچانے انور مقصود،دوشیزہ وسچی کہانیاں کے شعبہ اشتہارات کے کرتا دھرتا جناب شاہین، طویل اورپرتجسس کہانیاں لکھنے کے ماہر اوربین السطور گہری گہری باتیں بیان کردینے والے غضب کے کہانی نگار سلیم فاروقی، معروف قلم کار،کہانی نگار دانش دیروی مرحوم، دانش صاحب نے متعدد فلموں کے علاوہ پاکستان میں بننے والی پہلی سندھی فلم کی کہانی بھی تحریر کی تھی، سلیم آذر، میں خود اپنے قلم سے اپنے لیے کیا لکھوں آپ خود ہی سمجھ لیں اورآخر میں معروف شاعرہ، کہانی نگاراوراینکر پرسن ثمینہ یاسمین ہیں۔ یہ سارے لوگ آپ کو فیس بک پر بھی دوست کے روپ میں ایک دوسرے سے جڑے نظرآئیں گے۔ آپ کو کیسے لگتے ہیں۔

Viewers: 1660
Share