اردو سخن کے ایڈیٹر ناصر ملک کے والد محترم ملک محمد بخش کی وفات پر احباب کے چند تعزیتی پیامات

Malik Muhammad Bakhsh with his grand son Shehryar Nasir

اردو سخن کے ایڈیٹر ناصر ملک کے والد محترم ملک محمد بخش کی وفات پر احباب کے چند تعزیتی پیامات:
۔۔۔ محترم ناصر ملک صاحب! ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔خدائے لم یزل سے التجا ہے کہ وہ آپ کے والد محترم کو فردوس بریں میں اعلی مرتبہ عطا فرمائے۔ آمین۔۔۔ سوگوار: اکبر نواز حسن
ْ۔۔۔دلی تعزیت۔ دعا۔۔۔ شہزاد نیر
۔۔۔

Sir, i condole u on sad demise of ur father. may his soul rest n peace! God bless u vid patience! i share ur sorrow equally….. Saeed Sohia.

۔۔۔
ملک صاحب! یہ امر ربی ہے۔ خدا آپ کو صبر اور بزرگوں کو اپنی رحمت کا سایہ عطا فرمائے۔ آمین۔۔۔۔ انجم رانا
۔۔۔
ناصر ملک صاحب! آپ کے والد محترم کی ناگہانی موت کا سنا۔ بہت دکھ ہوا۔ اللہ مرحوم کو غریق رحمت کرے۔ آمین۔ ہم اہلِ کشمیر آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔۔۔ شہباز گردیزی، باغ۔ آزاد کشمیر۔
۔۔۔
ناصر صاحب! اللہ تعالیٰ آپ کے والد محترم کی مغفرت فرما کر دخول جنت فرمائے۔اور آپ کو اور آپ کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔۔۔ رانا وکیل انجم، صدر، بزم و سخن پتوکی۔
۔۔۔
اللہ تعالی مرحوم کو جنت میں اعلیٰ مقام دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔۔۔ نگہت اکرام۔ لاہور
۔۔۔

اللہ آپ کے والد محترم کو جنت سے نوازے۔ آمین۔۔۔ ذکااللہ، ایڈیٹر سہ ماہی عطا
۔۔۔
جناب ناصر ملک صاحب! آپ کے والد کی وفات پر دلی رنج ہوا مگر سبھی کو لوٹ کر جانا ہے۔ اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے اور آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ میرے والد بھی ۱۵ جون کو وفات پا گئے ہیں۔ میں آپ کے دکھ کو بہتر سمجھ سکتی ہوں۔۔۔۔ ثمینہ سید
۔۔۔
ناصر ملک! آپ کے والد محترم کی وفات کا سنا۔ انا للہ و انا علیہ راجعون۔ دعا ہے کہ اللہ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین۔۔۔۔ مظہر بخاری
۔۔۔
السلام علیکم! آپ کے والد محترم کی وفات کا سنا۔ دکھ ہوا۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور آپ کو صبر جمیل۔ آمین۔۔۔ سید اذلان شاہ، ایڈیٹر ادبی جریدہ نزول
۔۔۔
اللہ پاک آپ کے والد صاحب کو جنت میں جگہ عطا فرمائے اور آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔۔۔ خالد یوسفی، سرگودھا
۔۔۔

بھائی ناصر ملک صاحب! السلام علیکم۔ آپ کے والد ماجد کا سانحہ ارتحال کی افسوسناک خبر ملی۔ بے حد دکھ ہوا۔ اللہ پاک ان کو جوار رحمت میں جگہ نصیب فرمائے اور آپ کو صبر جمیل دے۔ آمین۔۔۔ میاں اقبال دانش
۔۔۔
السلام علیکم! اللہ کریم آپ کے والد گرامی کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ نصیب فرمائےاور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔۔۔ رضا شاکر، تعمیر سخن ڈاٹ کام، اسلام آباد۔
۔۔۔
آپ کے والد گرامی کے اللہ کو پیارے ہو جانے کی اطلاع ملی۔ اللہ پاک ان کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے اور آپ کو صبر جمیل۔ آمین۔۔۔ اطہر ناسک
۔۔۔
جناب ناصر ملک صاحب! بہت افسوس ہوا آپ کے والد محترم کے انتقال پر۔ اللہ پاک انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔۔۔ افضل چوہان
۔۔۔
اللہ پاک آپ کے والد صاحب کو جنت میں مقام نصیب فرمائے اور آپ کو صبر جمیل عطا کرے۔۔۔ اشفاق فلک
۔۔۔

 السلام علیکم! ناصر بھائی آپ کیسے ہیں؟ رات آپ کے والد محترم کی وفات کا میسیج ملا۔ اللہ نے اپنے پیارے بندے کو ایک بہت پیاری رات میں اپنے پاس بلا لیا ہے۔ اللہ ان کے درجات بلند کرے اور ان کو اپنی خاص عزت و رحمت والی جگہ نصیب فرمائے۔ آمین۔۔۔فاروق ملک، پاکستان چلڈرن اینڈ یوتھ فورم، ملتان
۔۔۔
سر! اللہ پاک آپ کے والد محترم کو جنت الفردوس میں مقام عطا فرمائے اور آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔۔۔نعیم اکبر، قصور
۔۔۔
آپ کے والد محترم کی وفات کا سن کر بے حد افسوس ہوا۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔۔۔ محبوب الٰہی مخمور، ایڈیٹر انوکھی کہانیاں، کراچی۔
۔۔۔
ناصر ملک، ایڈیٹوریل بورڈ اردو سخن ڈاٹ کام اور جملہ ٹیم ناصر ملک صاحب کے دکھ میں شامل ہونے والے احباب سخن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ خدا ہم سب کو ایک دوسرے کا دکھ بانٹنے کا اجر نصیب فرمائے۔ آمین

Viewers: 4078
Share