ڈاکٹر طاہرہ نگہت نیر کراچی میں انتقال کر گئیں۔

سید عقیل جعفری سے۔ اردو اور نیپالی زبانوں پر عبور رکھنے والی سکالر ڈاکٹر طاہرہ نگہت نیر ۲۰ جولائی کی سہ پہر کو نیشل میڈیکل سنٹر کراچی میں دل کی سرجری کروانے کے دوران رحلت کر گئیں۔ ڈاکٹر طاہرہ نگہت نیر نے اردو اور نیپالی دونوں زبانوں کے فروغ کے لئے بہت خدمات سرانجام دیں۔ ان کی وفات کی خبر پچھلے دنوں نیپالی اخبارات کی زینت بنی تھی جبکہ پاکستانی میڈیا اس خبر تک رسائی میں ناکام رہا تھا۔ ان کی رہائش گاہ ملیر کالونی میں واقع تھی۔

Viewers: 1181
Share