Jabbar Wasif | رحیم یار خان میں تہنیتی اجلاس

رحیم یارخان۔ اردوسخن رپورٹ۔ انجمن فروغ ادب رحیم یارخان کے زیر اہتمام برصغیرکے نامور افسانہ نگار اشفاق احمد کی برسی کے موقع پر تہنیتی اجلاس انجمن فروغ ادب کے صدر معروف شاعر جبار واصف کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس کی صدارت شاعر ناصر محمودلالہ نے کی مہمان خصوصی شاہد یاسر جبکہ مہمان اعزاز شہزادعاطر پروفیسر عمران بشیر اور شہباز نئیر تھے دیگر شرکاء میں پروفیسر مزمل سعدی‘ جبار واصف‘ شہباز حمید گوہر‘ خالد جاوید‘ قمر بشیر اور پروفیسر عارف ایوب شامل تھے شرکاء نے اشفاق احمد کے فن اور شخصیت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اشفاق احمد ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے افسانہ نگاری ‘ڈرامہ نگاری‘ صحافت‘ براڈ کاسٹنگ‘ اور تصوف سمیت ہرجہت میں انہوں نے اپنا لوہا منوایا‘ اور آسمان ادب پر کئی دہائیوں تک راج کیا گورنمنٹ آف پاکستان نے انہیں عزم معطق تبسم کی جگہ لیل و نہار کاایڈیٹر مقرر کیا ان کاپروگرام تلقین شاہ تین دہائیوں تک ریڈیو پاکستان سے نشر ہوتا رہا 1966میں انہیں مرکزی اردو بورڈ کے ڈائریکٹرکی ذمہ داری سونپی گئی جس پر وہ 29سال تک فائز رہے انہوں نے ایک کامیاب فلم دھوپ اور سایہ بھی پرڈیوس کی ایک محبت سو افسانے‘ اچے برج لاہور دے‘ طوطاکہانی‘ لیکن‘ حیرت کدہ‘ اور من چلے کا سودا جسے شاہکار ڈرامے تخلیق کیے گورنمنٹ آف پاکستان نے انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس اور ستارہ امتیاز سے نوازا‘ آخر میں شرکاء نے اشفاق احمد کے ایصال ثواب اورشہدائے 6ستمبرکے بلند درجات کے لئے دعا کی گئی۔

Viewers: 1495
Share