معروف شاعر مظفر رزمی اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

یہ جبر بھی دیکھا ہے تاریخ کی نظروں نے

لمحوں نے خطا کی تھی صدیوں نے سزا پائی

اس شہرہ آفاق شعر کے خالق جناب مظفر رزمی چھہتر سال کی عمر پا کر انیس ستمبر کو مظفر نگر(یوپی) میں رحلت  کر گئے۔ وہ1936میں پیدا ہوئے تھے۔ کیرانہ کی بلدیہ میں تیس برس تک ملازمت کرتے رہے۔ ان کا ایک شعری مجموعہ لمحوں کی خطا کے عنوان سے دیوناگری رسم الخط میں شائع ہو چکا ہے۔ وہ دنیا بھر میں مشاعروں میں بلائے جاتے رہے۔ ان کو کیرانہ کے قبرستان میں دفن کیا گیا اور انہوں نے پسماندگان میں تین بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔

Viewers: 1595
Share