Iqbal Arshad | Ghazal | دامن چاک لئے بیٹھا ہوں

اقبال ارشدK.P.T غزل دامن چاک لئے بیٹھا ہوں آنکھ نمناک لئے بیٹھا ہوں جتنی کل مجھ کو ضرورت ہو گی اتنی ہی خاک لئے بیٹھا ہوں مختلف ٹاٹ کے پیوند […]

اقبال ارشدK.P.T
غزل
دامن چاک لئے بیٹھا ہوں
آنکھ نمناک لئے بیٹھا ہوں
جتنی کل مجھ کو ضرورت ہو گی
اتنی ہی خاک لئے بیٹھا ہوں
مختلف ٹاٹ کے پیوند لگی
ایک پوشاک لئے بیٹھا ہوں
اے ہوا یہ بھی اڑا کر لے جا
خس و خاشاک لئے بیٹھا ہوں
***

Viewers: 7137
Share