معروف ناول نگار رضیہ بٹ انتقال کر گئیں۔

معروف افسانہ نگار و ناول نگار محترمہ رضیہ بٹ اپنے حقیقی سفر پر گامزن ہو گئیں۔

پرویز بلگرامی سے بالواسطہ طور پر ملنے والی خبر کے مطابق اردو ادب کی معروف افسانہ نگار و ناول نگار رضیہ بٹ قضائے الہٰی سے وفات پا گئی ہیں۔ مرحومہ کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے اور انہوں نے صنف نازک کے جذبات کی طویل عرصہ ترجمانی کی اور معاشرتی مسائل پر لاتعداد ناول اردو پڑھنے والوں کو دیے۔ ان کا اسلوب بڑا سادہ اور عام فہم رہا اور انہوں نے بہت سے موضوعات پر خوش نتیجہ تجربات کیے۔ ان کی عمر 88سال تھی۔ انہوں نے پچاس کے قریب ناول لکھے جبکہ تین سو سے زائد افسانے اور کہانیاں شائقین ادب کو دیں۔ وہ لاہور میں مقیم تھیں اور یہیں ان کا آج صبح انتقال ہوا ہے۔ اللہ ان کو جوارِ رحمت میں جگہ دے۔ (ادارہ)

Viewers: 1233
Share