اردو مجلس کراچی کی ماہانہ محفل آج کی شام نواب خواجہ محمد شفیع کے نام

ادب ڈیسک۔ ہفتہ ۲۰ اکتوبر۲۰۱۲ء کی شب اردو مجلس کراچی کی ماہانہ شعری نشست آج کی شام نواب خواجہ محمد شفیع کے نام کو غزل گائیکی کے حوالے سے منعقد کی گئی۔عبدالجبار اثر ،سیف الرحمان سیفی،عزیز آرزو۔ صالحہ کوثر،سراج المنیرتسنیم،فہمیدہ مقبول،بابر عطا،علی اوسط جعفری ،مظہر بھوپالی اور انورجاویدہاشمی نے موسیقی کے پس منظر میں اپنا کلام پیش کیا۔ بیگم نادرہ آفتاب نبی، ڈاکٹر رضیہ بابر،عزیز آرزو نے فلمی اور غیر فلمی غزلوں سے محفل کی رونق دوبالا کی۔حاضرین کی خاطر خواہ ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔

Viewers: 845
Share