انجمن بہارِ ادب کی ماہانہ شعری نشست کی صدارت قمر وارثی نے کی۔

اتوار ۲۱ اکتوبر ۲۰۱۲ء کی شب انجمن بہارِ ادب کی ماہانہ شعری نشست کی صدارت قمرؔ وارثی نے کی
سیدآصف رضا رضوی مہمانِ خصوصی اور جمال احمد جمالؔ مہمانِ اعزازی تھے نظامت آسیؔ سلطانی نے کی تلاوت کلام پاک کی سعادت شاعر شفیع محسن اور نعت کی عدنان عکسؔ کو ملی۔ نصیر ؔ کوٹی، خلیل احمد خلیلؔ ،انورجاویدہاشمی،علی اوسط جعفری،طیب راقم علیگ، سید منظر ہاشمی، نشاط غوری،سید فیاض علی،عبدالمجید محورؔ ،عدنان عکس،شفیع محسن اور صدیق راز وغیرہ نے بہاریہ کلام نذر سامعین و حاضرین کیا۔انجمن کے بانی و معتمد استاد نصیرؔ کوٹی نے اظہارِ تشکر کے ساتھ شرکائے نشست کے لیے ضیافت کا اہتمام کیا۔

Viewers: 747
Share