رحیم یار خان ادبی فورم کی تقریبِ حلف برداری کا انعقاد ہوا۔

نمائندہ ادبی تنظیموں کا مشترکہ فورم جبار واصفؔ صدر اور ناصرمحمود لالہ جنرل سیکرٹری نامزد
اردو سخن رپورٹ۔ رحیم یارخان ادبی فورم تحصیل رحیم یارخان کی نمائندہ اور ہم خیال ادبی تنظیموں کا ایک خود مختار اور غیر سیاسی اتحاد ی فورم ہے جس کے قیام کا مقصد ادب اور ادیب کی فلاح وبہبود کے لئے مل جل کر کام کرنا ہے رحیم یارخان ادبی فورم کی حلف برداری کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی تقریب کے مہمانِ خصوصی ریذیڈنٹ ڈائریکٹربہاولپور آرٹ کونسل ریاض الحق بھٹی تھے جب کہ مہمانانِ اعزاز میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر مرزا تنویرالحسن اورسابق ای ڈی اومسز بانو حشمت شامل تھے معروف شاعر جبار واصفؔ کورحیم یارخان ادبی فورم کا صدراور ناصر محمود لالہ کو جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا جبکہ خالد محمود ذکی چیئر مین، پروفیسر مزمل سعدی وائس چیئرمین ،پروفیسر عارف ایوب سینئر نائب صدر، پروفیسر عمران بشیر نائب صدر، امین بابر جوائنٹ سیکرٹری ، خالد جاوید سیکرٹری فنانس اور افضل ناصر سیکرٹری انفارمیشن منتخب ہوئے بزمِ حمدونعت کے صدر غلام مصطفی قمر کو مجلسِ عاملہ کا چیئرمین جبکہ مجلسِ علمی کے روحِ رواں مولانا مقصود احمد کو مجلسِ عاملہ کا وائس چیئر مین نامزد کیا گیامجلسِ عاملہ کے دیگر اراکین میں شفیع اللہ خان،عبدالحمید صابری، طارق بدر ایڈوکیٹ، عبدالرزاق پارس، شہباز حمید گوہر، مستغفر اعتزاز اور ایوب عالم شامل ہیں ابتدائی طور پر فورم کی رکن تنظیموں میں انجمن فروغِ ادب، امکان، سوچ، ناصرکاظمی میموریل سوسائٹی ، بزمِ حمدونعت، بزمِ مشرق، مجلسِ علمی، پنجابی ادبی بیٹھک ،تانگھ رویل اور فنکار ویلفیئر ایسوسی ایشن شامل ہیں ریذیڈنٹ ڈ ائریکٹرریاض الحق بھٹی نے فورم کی جنرل کونسل اورڈپٹٰی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر مرزا تنویر الحسن نے مجلسِ عاملہ کے اراکین سے حلف لیا فورم کی تقریب سے تمام ادبی تنظیموں کے صدور کے علاوہ شہر کی نمائندہ علمی وادبی شخصیات نے بھی خطاب کیامہمانِ خصوصی ریاض الحق بھٹی نے اپنے خطاب میں فورم کے صدر جبارواصف چیئرمین خالد محمود ذکی اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ادبی فورم کے قیام کے سلسلے میں بانی اراکین کاکردار اور کاوشیں لائقِ تحسین ہیں انہوں نے اپنے مقاصد کے حصول کے لئے فورم کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا مہمانانِ اعزازپروفیسر مرزا تنویرالحسن اور مسز بانو حشمت نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے رحیم یارخان ادبی فورم کے قیام کو ایک تاریخی اور انقلابی قدم قرار دیا اور کہا کہ ادبی تنظیموں اور اہلِ قلم کا اتحا د رحیم یار خان
کی ادبی فضاؤں میں تازہ ہوا کا جھونکا ہے انہوں نے فورم کے عہدیداران اوررکن تنظیموں کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا اور رحیم یارخان ادبی فورم کے قیام کو خوش آئند قرار دیافورم کے صدر جبار واصف نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحصیل رحیم یار خان کی ادبی تنظیموں نے مشترکہ فورم تشکیل دے کر ایک اچھی مثال اور روایت قائم کر دی ہے امید ہے کہ ضلع کے باقی شہروں میں بھی ادبی تنظیموں کے اتحادی فورم تشکیل پائیں گے اور ادب کی ترویج میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
Viewers: 1537
Share