Akkas-15 | Arshad Khalid | عکاس کا پندھرواں شمارہ

ادبی تحقیقی مجلہ عکاس کی پندھرویں لڑی شائع ہو کر احبابِ سخن کے ہاتھوں میں پہنچ چکی ہے۔ ارشد خالد کی بہترین کاوش کا جابجا اظہار ملتا ہے۔ ضخامت کو معیار کے سبب قابل ستائش کیا گیا ہے۔ اس میں منشا یاد کی تخلیقی صلاحیتوں کے نام ایک گوشہ کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر شبیہہ الحسن اور اکبر حمیدی کے تعزیتی مضامین بھی شامل ہیں۔ عمدہ شعری انتخاب، غزلیں، نظمیں، یادگار تحقیقی مضامین، ریسرچ پیپرز، نایاب تصاویر، تقریبات کے احوال کے علاوہ احبابِ سخن کے لیے بہت سی دلچسپیاں موجود ہیں۔ یہ نایاب ادبی جریدہ حاصل کرنے کے لئے ارشد خالد، سے اس ایڈریس پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

مکتبہ عکاس

مکان نمبر1164۔گلی نمبر2۔بلاک سی۔ نیشنل پولیس فائونڈیشن۔سیکٹرجی نائن۔ اسلام آباد

03005114739

 

Viewers: 1090
Share