معروف شاعرہ ثمینہ راجہ کل 30اکتوبر کر انتقال کر گئیں۔

اردوسخن رپورٹ۔ شاعرہ ثمینہ راجہ کا انتقال ہو گیا۔ یہ سانحہ کل 30اکتوبر2012 کو پیش آیا۔ وہ نہ صرف شاعرہ تھیں، بلکہ ایڈیٹر، براڈکاسٹر اور ماہر تعلیم بھی تھیں۔ رحیم یار خان میں 11ستمبر1961کو پیدا ہوئیں۔ لاہور سے ماسٹر کرنے کے بعد اسلام آباد میں مقیم تھیں۔ انہیوں نے غزل، نظم اور نثر میں خدمات سرانجام دیں۔ ازدواجی زندگی کا سرمایہ دانیال، جہاد اور عہد زادِ سفر تھا۔ اچھا اسلوب رکھتی تھیں۔ ادبی شعری سرمایہ، ہویدا، شہرِ صبا، اور وصال، خواب نائے، باغ شب، باغ دید، ہفت آسمان، پری خانہ، عدن کے رستے، دل لیلی، عشق آباد اور ہجر نامہ کے عنوان سے مجموعہ ہائے کلام شامل ہیں۔ خدا ان کی مغفرت فرمائے۔ آمین

Viewers: 1096
Share