رحیم یارخان ادبی فورم کے زیرِ اہتمام روہی میں عید ملن مشاعرہ و محفلِ موسیقی

رحیم یارخان (اردوسخن رپورٹ ) رحیم یار خان ادبی فورم کے زیرِ اہتمام روہی میں ایک شاندار محفلِ موسیقی و مشاعرے کا انعقاد کیا گیا تقریب نے چولستان کے صحرا میں جنگل میں منگل کا سماں پیدا کردیا رات گئے جاری رہنے والی اس تقریب کے پہلے دورکا آغاز مشاعرہ سے ہوا جس کی صدارت فورم کی مجلسِ عاملہ کے وائس چیئر مین معروف علمی و ادبی شخصیت مولانا مقصود احمد نے کی مہمانِ خصوصی پرنسپل شیخ زید سکول چوہدری محمد اسماعیل تھے جبکہ مہمانانِ اعزاز میں پرنسپل سپیریئر کالج پروفیسر ثاقب عمران، پرنسپل سٹی سکول رانا طاہر، پرنسپل این سی سی کالج ڈاکٹر کامران، ڈپٹی ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی وزیر آغا اور انچارج ایکشن ایڈ مغیث احمد شامل تھے نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری ناصر محمود لالہ نے سر انجام دیئے تقریب میں صحافیوں، شاعروں اور ادیبوں کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمائندہ اور سرکردہ شخصیات نے شرکت کی جن شعراء کرام نے اپنا کلام پیش کیا ان میں خالد محمود ذکی ، جبار واصف، امین بابر، ناصر محمود لالہ، مزمل سعدی ، افضل ناصر، شہباز نیئر، حمید صابری، شاہد یاسر، قمر بشیر، شہباز حمید گوہر اور دیگر شامل تھے مشاعرے کے اختتام پر پرُکیف محفلِ موسیقی کا آغاز ہوا ریڈیو ملتان کے مایہ ناز غزل گائیک استاد رشید احمد نے اپنی دلفریب آواز میں غزلیں اور گیت سنا کر حاضرینِ محفل کے دل موہ لئے اور سامعین رات گئے ان کے گیتوں پر جھومتے رہے مقامی گلوکاروں ظہیر عباس،سلامت علی،محمد سلیم اور افضل ناصر نے سامعین کی سماعتوں میں رس گھول کر بے پناہ داد وصول کی مہمانِ خصوصی چوہدری محمد اسماعیل اورتمام مہمانانِ اعزاز نے رحیم یار خان ادبی فورم کے صدر جبار واصف اور دیگر ممبران کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ادبی فورم نے رحیم یار خان کی تاریخ میں پہلی بار صحرا کے ماحول میں ادبی و ثقافتی رنگ بھرے صدرادبی فورم جبارواصف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ رحیم یارخان ادبی فورم آئندہ بھی ادب و ثقافت کے فروغ کے لئے تقریبات کا انعقاد جاری رکھے گا۔

Viewers: 1448
Share