پروفیسراطہر ناسک طویل علالت کےبعد خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

(رپورٹ: رضی الدین رضی، ملتان)
نصیب اجڑنے سے پہلے کی بات ہے ناسک
ہمارے پاؤں کی مٹی بھی آسمانی تھی
اس شعر کے خالق، معروف شاعر اور صحافی پروفیسر اطہر ناسک طویل علالت کے بعد میو ہسپتال لاہور میں انتقال کر گئے ۔ان کی عمر 53برس تھی۔اصل نام سید اطہر رضا تھا۔ 7اکتوبر 1959 کو ملتان میں پیدا ہوئے۔ مختلف اخبارات کے مدیر رہے۔1986 میں محکمہ تعلیم سے وابستہ ہو گئے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر بھی فائز رہے۔  وہ طویل عرصہ سے کینسر کا شکار تھے ۔ اطہر ناسک کی میت ملتان لائی جا رہی ہے ۔ آج رات نو بجے جنازگاہ جلال باقری قدیر آباد ملتان میں ان کی نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی
Viewers: 1264
Share