رحیم یار خان ادبی فورم کے تحت یوم اقبال کی تقریب

رحیم یا رخان (اردو سخن رپورٹ) ڈی سی او نبیل جاوید نے کہا ہے کہ پوری قوم یوم اقبالؒ بھر پور طریقے سے منارہی ہے جس میں ہر مکتبہ فکر کے لوگ تنظیمیں اپنے طور پر سیمینار منعقد کرکے حضرت علامہ اقبالؒ کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔ گزشتہ روز رحیم یارخان ادبی فورم کے زیر اہتمام یوم اقبال ؒ کے حوالہ سے علامہ اقبال لائبریری کے آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی صدارت صدر رحیم یارخان ادبی فورم جبار واصف نے کی ڈی سی او نیبل جاوید نے کہا کہ ہمیں حضرت علامہ اقبال کے افکار کو اجاگرکرنا ہوگا تاکہ اقبال کے تصور پاکستان میں ان کی تعلیمات کو عام کیاجائے۔صدر ادبی فورم جبارواصف نے کہا کہ آج کے اس پرآشوب دور میں جہاں افراتفری کاعالم ہے دہشتگردی عروج پر ہے مسلمان ایک دوسرے کو مار رہے ہیں ان سب کاخاتمہ صرف اور صرف حضرت علامہ اقبالؒ کے رہنما اصولوں اور ان کے افکار اورتعلیمات سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت علامہ اقبالؒ جنہوں نے برصغیر میں جب مسلمانوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑے جارہے تھے اس وقت انہوں نے ایک آزاد مسلمان ریاست کا خواب دیکھا تھاجس کو حضرت قائداعظمؒ نے تعبیر کی شکل دی انہوں نے کہا کہ ہمیں آج اپنے اسلاف ،اکابرین خصوصاً حضرت علامہ اقبالؒ کی تعلیمات کو عام کرنا ہوگا اور اس کے لئے ضروری ہے کہ حکومت اس کی سرپرستی کرے تقریب سے پرنسپل خواجہ فرید کالج پروفیسر محمداکرم چوہدری، ڈائریکٹر الہدی گرائمر سکول مسز تسنیم فضلی، پروفیسر مزمل سعدی، ڈاکٹر ماجد خان ،ناصر محمود لالہ نے اپنے خطاب میں بھر پورطریقہ سے حضرت علامہ اقبالؒ کو خراج تحسین پیش کیا اور اس ضرورت پر زور دیا کہ ہمیں اپنی نئی نسل کو جس طرح ہم جدید تعلیم سے آراستہ کررہے ہیں ضروری ہے کہ حضرت علامہ اقبالؒ کی تعلیمات اورفلسفہ خودی سے روشناس کرایاجائے تقریب میں چیئرمین ضلعی عشر زکواۃ کمیٹی خواجہ محمدادریس، ٹی ایم او چوہدری ارشداقبال وڑائچ، چیئرمین خالد محمود ذکی، پروفیسر عارف ایوب، پروفیسر عمران بشیر، امین بابر، خالد جاوید، افضل ناصر، کے علاوہ سکولوں کے بچے اور معززین شہر کی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔
Viewers: 996
Share