ڈاکٹر اسلم جمشید پوری کو مجیدیہ سلور جبلی ایوارڈ

اردو سخن رپورٹ: میرٹھ21؍ نومبر2012ء
ناقد، افسا نہ نگار، محقق اور صدر شعبۂ اردو، چو دھری چرن سنگھ یو نیورسٹی، میرٹھ ڈاکٹر اسلم جمشید پوری کو تعلیم کے فروغ کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں دہلی کے معروف مجیدیہ گروپ آف اسکولز نے انہیں مجیدیہ سلور جبلی ایوارڈ2012 برا ئے فروغ تعلیم سے نوازا ہے۔ ڈا کٹر اسلم جمشید پوری کو یہ ایوارڈ شاہ آڈیٹویم، نزد کشمیری گیٹ بس اڈہ میں ایک شاندار پرو گرام میں سا بق چیف جسٹس ،ایم پی محترم فخرالدین اور دہلی کے ہر دلعزیز ایم ایل اے اور دہلی وقف بورڈ کے چےئر مین جناب چودھری متین احمد نے دیا۔ایوارڈ ایک شال، ایک سپاس نامہ، ایک ٹرافی اور 2100؍ روپے نقد پر مشتمل تھا۔

Viewers: 855
Share