معروف صحافی و ادیب اردشیر کائوس جی انتقال کر گئے۔

رپورٹ: انور جاوید ہاشمی، کراچی

اپریل 1926 ء کو ارد شیر کائو س جی کراچی میں پیدا ہوئے تھے اور 24 نومبر 2012ء کو ان کا انتقال کراچی میں ہی ہوا۔۔ کراچی میں جنم لینے والے پارسی خاندان کے اردشیر کائوس جی کا انتقال 24 نومبر 2012ء کو کراچی میں ہوا۔ان کا شمار کراچی کے قدیم باشندوں اور خدمت گاروں میں ہوتا ہے۔ آپ نے ڈان انگریزیاخبار میں برس ہا برس تک کالم لکھے جن میں سیاسی، سماجی،اخلاقی موضوعات اور انسانی مصائب و مسائل کا تجزیہ حل وغیرہ سفارشات بھی وہ لکھتے تھے ان کالموں کو پاکستان کے اردو اخبارات و رسائل میں بھی ترجمہ کرکے شائع کیا جاتا تھا۔ وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے اردشیر کائو س جی کو 1973ء میں پاکستان کے محکمہ سیاحت کا مینجنگ ڈائرکٹر نام زد کیا تھا تاہم 197 میں ان کو 72 روز تک جیل میں بھی رکھا گیا

Viewers: 1126
Share