چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی میرٹھ کے زیراہتما م 24ویں جلسۂ تقسیمِ اسناد

رپورٹ: ڈاکٹر سید یحیٰ صبا: چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی میرٹھ کے زیراہتما م 24ویں جلسۂ تقسیمِ اسناد کے موقع پر عزت مآب گورنر بی ایل جوشی نے ڈاکٹر محمد مرتضیٰ کو اردو ادب میں ڈاکٹر آف فلاسفی کی ڈگری تفویض کی۔ان کے مقالے کا موضو ع ’’اردو افسانے کے ارتقا میں خواتین کا حصہ:تنقیدی مطالعہ‘‘ ہے ۔جو اپنی نوعیت کا ایک اہم مقالہ ہے جس میں خواتین کے مسائل اورموضوعات پر بصیرت افروز روشنی ڈالی گئی ہے ۔ انھوں نے اپنے مقالے میں ہند وپاک کے خواتین افسانہ نگاروں کے ساتھ ساتھ جرمنی اور امریکہ کی خواتین افسانہ نگاروں کے اہم افسانوں کا تنقیدی مطالعہ پیش کیاہے۔ اپنے مقالے میں موصوف نے کم وبیس 50خواتین افسانہ نگاروں کو شامل کیاہے۔اردو فکشن کے حوالے سے یہ ایک اہم کام ہے ۔ یہ مقالہ جب کتابی شکل میں منظر عام پر آئے گا تو اردو کی نئی پیڑھی اس سے بھر پو ر مستفید ہوگی۔چونکہ اس موضوع کے حوالے سے باقاعدہ کوئی کتاب دستیاب نہیں جس میں ابتدا تا حال خواتین افسانہ نگاروں کے افسانوں کاتجزیہ پیش کیاگیا ہو۔

 

Viewers: 927
Share