معروف شاعر، محقق اور مصنف سید نصیر شاہ رحلت کر گئے۔

اردوسخن رپورٹ: میانوالی سے تعلق رکھنے والے معروف شاعر، استاذ، محقق، اعلی پائے کے نثر نگار اور گراں مایہ کتب کے خالق جناب سید نصیر شاہ میانوالی میں انتقال کر گئے۔ مرحوم نے اسلام اور جنسیات، چند شامیں فکر اقبال کے ساتھ اور اس جیسی اعلی سطحی تحقیقی کتابیں تخلیق کیں۔ کئی شعرا کے استاذ تھے۔ فارسی، عربی اور اردو زبانوں پر غیر معمولی دسترس حاصل تھی۔ انہیں ان کے آبائی شہر میانوالی میں سپرد خاک کیا گیا۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ ادارہ اردو سخن ان کے جنت میں درجات کی بلندی کے لیے اور پس ماندگان کو صبر جمیل کے لیے دعا گو ہے۔

Viewers: 1594
Share