معروف شاعر سلمان غنی ملتان میں انتقال کر گئے۔

رضی الدین رضی سے۔ ملتان سے تعلق رکھنے والے معروف شاعر سلمان غنی کل انتقال کر گئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ ان کی نماز جنازہ آج صبح نو بجے پرانا شجاع آباد روڈ ملتان پر واقع مسجد میں ادا کی گئی اور انہیں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ موصوف صاحبِ اسلوب شاعر تھے۔ ادارہ اردو سخن ڈاٹ کام ان کے درجات کی بلندی اور سرخروئی کے لیے دعا گو ہے اور پس ماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتا ہے۔

Viewers: 1158
Share