Ashraf Gill | Review | وفا کیوں نہیں ملتی ؟

عنوان کتاب: وفا کیوں نہیں ملتی؟

شاعر: اشرف گل

مجموعہ: اردو غزلیات

ناشر: کانٹی نینٹل سٹار پبلیشرز، اردو بازار لاہور

قیمت:200 روپے

صفحات: 240

امریکہ میں مقیم معروف اردو و پنجابی شاعر اشرف گل کی اس خوبصورت کتاب میں اردو غزلیات کو شائع کیا گیا ہے۔ اشرف گل پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر سے بے شمار اعزازات حاصل کر چکے ہیں۔  انہیں موسیقی سے بھی خاصا انس ہے اور اس میں مہارت رکھتے ہیں۔ اس کتاب کا انتساب انہوں نے اپنی والدہ مرحومہ کے نام کیا ہے۔ کتاب کی اشاعت بہت خوبصورت اور مجلد ہے۔ امپورٹڈ کاغذ، آفسٹ طباعت کے ساتھ یہ کتاب مارکیٹ میں بہ آسانی دستیاب ہے۔ اظہر جاوید، اخلاق عاطف اور سلطان کھاروی کے تقریظات سے مزین اس کتاب سے احباب کے لیے نمونہ کلام پیش ہے۔

وفا ناکام ہے تو ہو، ہمیں کیا

جفا بدنام ہو تو ہو ، ہمیں کیا

ہمیں گر ہے تو اشرف گل سے مطلب

کوئی گل فام ہو تو ہو ، ہمیں کیا

شاعر جناب اشرف گل سے رابطہ کی سبیلیں درج ذیل ہیں۔

فون نمبر: 559 237 3126

ای میل: ashgill88@aol.com

Viewers: 4882

Share